انڈے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہے یا سفیدی؟ جانیں اسکے صحت بخش فوائد جو آپ کے بہت سے مسائل حل کرئے

اکثر لوگوں کے زہن میں یہ سوال ہوتا کہ انڈے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہے یا اسکی سفیدی، دیکھا جاتا ہے کہ زیادہ تر لوگ انڈا کھاتے ہوئے اسکی زردی نکال دیتے ہیں جس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ کچھ اسلیئے نہیں کھاتے کیونکہ انھیں ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہوتا ہے یا پھر زردی کی ناگوار بو ، ذائقہ، رنگ، اس سے الرجی ،کولیسٹرول بڑھنے کا خدشہ یا کوئی اور وجہ۔
اس لیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ انڈے کی زردی آپ کے لیئے کتنی فائدہ مند ہے اور اس سے صحت کے کون سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

انڈے کی زردی:

انڈے کی زردی اسکی سفیدی سے زیادہ طاقت ور ہوتی ہے۔ اس میں وٹامن اے، سی، ڈی، ای، کے، بی اور وٹامن بی 12، سلینئم ، میگنیشم، کیلشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔ یہ تمام غذائی اجزاء ہماری اچھی صحت کے لیے اہم ہیں۔

انڈے کی زردی کون سے صحت کے مسائل حل کرتی ہے؟

یہ ہڈیوں کو طاقت دیتی ہے، دھوپ میں کام کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتی ہے، اس کے استعمال سے بینائی تیز ہوتی ہے اور اس میں موجود امینو ایسڈ دل کے امراض دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ غیر صحت بخش بلڈ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتی ہے اسکے علاوہ زردی بالوں کے مسائل اور خشک جلد کیلیئے بھی مفید ہے۔

زردی کھانے کے علاوہ اور کس کام آسکتی ہے؟

انڈے کی زردی کو پھینکنے کے بجائے، اسے کھانا پکانے سے لے کر خوبصورتی کے مقاصد تک مختلف چیزوں میں استعمال کریں۔

فیس ماسک:

فیس ماسک بنانے کے لیئے انڈے کی زردی، خشک جلد کے لۓ فریش کریم اور چکنی کیلیئے 6 لیموں کے قطرے ڈال کر پھینٹ لیں، اسکو چہرے پر لگا کے خشک کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔ آپ کی جلد فریش اور چمکدار نظر آۓ گی۔

ہیئر کنڈیشنر:

انڈے کی زردی بالوں کا بہترین کنڈیشنر بناتی ہے۔ بس آپ کو ایک پیالے میں 1 زردی کو پھینٹ کر اس میں 1 کھانے کا چمچ زیتون کا تیل، خوشبو کے لۓ چنبیلی کے تیل کے 4 قطرے اور 1 کپ پانی ڈال کر مکس کر لیں۔ اسکے بعد اپنے بالوں پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ تک چھوڑنے کے بعد دھو لیں۔ اس سے آپ کے بال نرم ملائم اور سلکی ہوجائیں گے۔

پینٹ کلر بنانے کیلیئے:

انڈے کی زردی سے پینٹ بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ درحقیقت، یہ تکنیک قدیم مصر اور اطالوی دور سلطنت کے دوران استعمال کی گئی تھی۔ انڈے کی زردی جلد سوکھ جاتی ہے اسی لیے ان سے بنائی گئی پینٹنگز زیادہ دیر تک رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ اسے بنانا بھی آسان ہے۔ صرف ایک زردی کو تین چائے کے چمچ پانی میں مکس کریں، پھر پاؤڈر رنگ کے روغن یا رنگ کے شیونگ شامل کریں اور اس وقت تک ہلائیں جب تک کہ ہموار پینٹ نہ بن جائے۔

سوس بنانے کیلیئے:

سوسز بنانے کے پیچھے بنیادی اجزاء میں سے ایک انڈے کی زردی ہوتی ہے۔ آپ گھر پر بھی مزیدار سوس بنا سکتے ہیں اسکے لیئے بس ایک پیالے میں انڈے کی زردی اور لیموں کے رس کو لکڑی کے چمچ سے پھینٹ لیں اسکے بعد سبزی کے تیل کے چند قطرے ڈال کر اس وقت تک پھینٹیں جب تک کہ آمیزہ نہ بن جائے۔ اس میں نمک، سفید مرچ اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈالیں اور سوس تیار ہے۔

Anday Ki Sufaidi Faida Mand Hai Ya Zardi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anday Ki Sufaidi Faida Mand Hai Ya Zardi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anday Ki Sufaidi Faida Mand Hai Ya Zardi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   2431 Views   |   14 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 September 2024)

انڈے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہے یا سفیدی؟ جانیں اسکے صحت بخش فوائد جو آپ کے بہت سے مسائل حل کرئے

انڈے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہے یا سفیدی؟ جانیں اسکے صحت بخش فوائد جو آپ کے بہت سے مسائل حل کرئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انڈے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہے یا سفیدی؟ جانیں اسکے صحت بخش فوائد جو آپ کے بہت سے مسائل حل کرئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔