ہری مرچیں کھانے کے 12 ناقابل یقین فوائد

Hari Mirch Ke Fayde

ہری مرچ میں قدرتی اجزاء وٹامن سی بھرپور مقدارمیں پایاجاتا ہے اس کے علاوہ وٹامن A, B6، آئرن، کاپر، پوٹاشیم اور تھوڑی مقدار میں پروٹین کے ساتھ کاربوہائیڈریٹ بھی پایا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہری مرچ میں قدرتی طور پر پانی بھی واضح پایا جاہے اس میں کولیسٹرول کا تناسب 0ہوتا ہے اس اسپائسی سبزی میں phyto-nutrientجیسے کیروٹین اے، کیروٹین بی، Cryptoxanthinموجودہوتا ہے ۔ ہری مرچ کے صحت کے حوالے سے مفید ٹپس :

۱۔ آنکھوں کی حفاظت کے لئے ہری مرچ کا استعمال بہترین ثابت ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے کی بھی خاصی تعداد پائی جاتی ہے لہذا اس کی مدد سے بصارت یا بینائی بہتر ہوتی ہے اور آنکھوں کے ہرقسم کے درد سے بھی نجات ملتی ہے آنکھوں کی حفاظت کے لئے اور بینائی تیز کرنے کے لئے اسے ہر عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں ۔

۲۔ جلد کی حفاظت کے لئے : ہری مرچ میں کی کیونکہ وٹامن سی بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ وٹامن سی اسکن کے لئے بہترین اور فائدہ مند غذائی جزو ہے اس لیے جو افراد اس کا استعمال اپنے کھانوں میں مسلسل رکھتے ہیں ان کا چہرہ اور جلد نہ صرف صحت مند بلکہ چمکدار بھی رہتا ہے ۔

۳۔ روزانہ ہری مرچ کھانے سے انسانی جسم میں مدافعتی نظام نہ صرف مضبوط ہوتا ہے بلکہ Immuneسسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے اپنی روزانہ کی خوراک میں ہری مرچ کا استعمال ضرور کریں

۴۔ ہری مرچ میں وٹامن سی کی موجودگی آپ کے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے خاص طور پر اگر اسے سلاد میں استعمال کیا جائے ۔

۵۔ ٹھنڈک ، کھانسی یہاں تک کہ پھیپھڑوں کے کنسر میں بھی ہری مرچ کھانے سے افاقہ ملتا ہے اس ضمن میں ہری مرچ کا روزانہ استعمال انتہائی ضروری ہے ۔

۶۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور ان کی حفاظت کا کام بھی انجام دیتی ہیں اس کے استعمال سے جسم میں موجود ٹشوز صحیح حالت میں کام کرتے ہیں اور نئے بلڈ سیل بنانے کا کام انجام دیتے ہیں جس سے ہڈیاں مضبوط اور صحت مند رہتی ہیں ۔

۷۔ وہ لوگ یا خواتین جواپنی خوراک میں ہری مرچوں کا استعمال کرتی ہیں ن کے چہرے پر عمر کے اثرات بہت دیر سے ظاہر ہوتے ہیں کیونکہ اس میں موجود کئی قدرتی اجزاء کی وجہ سے چہرے پر جھریاں اور لائنیں جلدی یا فوراً نمودار نہیں ہوتی اور عمر کے اثرات بڑی بعد ظاہر ہوتے ہیں ۔

۸۔ ہری مرچ کے استعمال سے قبض کی شکایت پیدا نہیں ہوتی یہ جسم میں موجود نقصان دہ زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور قبض ہونے سے روکتی ہے ہری مرچ کیونکہ Dietary Fiberکا بھی ایک بہت بڑا ذریعہ ہے جس کی وجہ سے ہمارا Bowlسسٹم بہترین کا انجام دیتا ہے ۔

۹۔ ہری مرچوں کے استعمال سے وزن میں کمی بھی واقع ہوتی ہے کیونکہ یہ جسم میں موجود فاضل چربی کو گھٹا دیتی ہے جس سے وزن کے کم ہونے میں مدد ملتی ہے اور جسم میں میٹابولزم کو بڑھاتی ہے ۔

۱۰۔ یہ بات حیرت انگیز ہے کہ ہری مرچ کھانے سے انسانی موڈ پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں یعنی اس کے استعمال سے آپ کا موڈ اچھا رہتا ہے ۔ سبز مرچ کھانے سے Endorphin(خوشی کے احساس کا ہارمونز) آپ کے دماغ تک رپلیز ہوتا ہے ۔ جس سے آپ کے موڈ پر بہترین اثر پڑتا ہے ۔

۱۱۔گرین چلی کیونکہ Vitalnutrientکا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے جس سے معدے کے کینسر اور معدے سے متعلق دیگر بیماریوں سے نجات ملتی ہے اس لیے اس کا روزانہ کا استعمال اپنی خوراک میں رکھیں ۔

۱۲۔کھانا چبانے کے دوران منہ میں جولعاب نکلتا ہے جس سے کھانا چبانے میں مدد ملتی ہے اور جو پراپر طریقہ کھانا ہضم ہونے میں بھی مدد دیتا ہے گرین چلی کھانے سے یہ لعاب یا Salivaبننے میں مددملتی ہے جس سے کھانا چبانے کا عمل پراپر طریقے سے مکمل ہوتا ہے ۔

تو کیا آپ آج سے ہری مرچیں کھانے کے لئے تیار ہیں یا اسے اپنے روزمرہ کے کھانوں کا حصہ بنانے کے لئے رضامند ہیں؟ اگر اس کا جواف ہاں ہے تو اس کے لئے آپ کو چند باتوں کو ذہن نشین رکھنا ہوگا، اگر آپ اسے روزانہ اپنی خوراک میں استعمال کررہے ہیں تو اس کی تعداد کم رکھیں کیونکہ یہ تیز اور اسپائسی ہری مرچیں زیادہ مقدار میں کھانے سے آپ کے پیٹ یا معدے کونقصان پہنچ سکتا ہے نہ صرف یہ بلکہ معدے کا درد یا دیگر عوارض کا شکار ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے ۔
ہری مرچ میں Capsaicinکیمیکل نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کو ذائقہ تیکھا اور اسپائسی ہوتا ہے ۔

Green chili is actually more than a spice. Today, we will tell you some amazing green chili benefits in Urdu that you were never aware of. People eat it for taste, for spice. It's used in cooking mostly but very few of us, may be no one knew about health advantages of green chilies. You know it is a superb source of vitamin C, vitamin B6, copper, iron and potassium. I am putting down its advantages in more detail below.

Read 12 glorious health benefits of green chilies.

Tags: Green Chilli for Health Hari Mirch Khane Ke Fayde

Hari Mirch Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hari Mirch Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hari Mirch Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   17 Comments   |   88072 Views   |   27 Oct 2016
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

sabz mirch ziyada se ziyada kitni istamal karni chahiy. ta k nuksan na ho

  • Asi khan, dera ismail khan

thank u

  • Mehran Afridi, Islambad

Nice .very useful info

  • Barbie, Khi

green chilies contain vitmain C. Yes, that's right, there are lots of benefits eating green chilies.

  • Rida Junaid,

Buhat zabar dast main kafi zeyada miqdar main istimal kar rha tha ab pata chal gya hai .... thank u

  • Bilal , Srai alam gir

Harri mirch ko dekh foran mere munh me pani ajata he. Me bht shoq se awr zyada miqdar me khata hon.

  • Gohar Rehman, Kohat

nice and very useful info

  • muhammad anwar, karachi

hari mirch hum to taste ki waja se dalte the salan me lekin wow is ke to benefit bhi boht hain

  • Yumna,

Very Good

  • ,

Thanks from in fumes

  • munawar hussain, al riyadh

excellent

  • ch arshad, Islamabad

Fine

  • Sh NADEEM , Multan

hari mirchon mei vitamin c ka to pata tha lekin itne saare benefits ke bare me bilkul nai pata tha.

  • sadaqat, taxila

good information about green chili. I am happy to know its benefits.

  • shumaila,

Verry nice

  • iftikhar ahmad, karachi

Verry nice

  • iftikhar ahmad, karachi

Thanks for your information

  • Baber, Dubai

ہری مرچیں کھانے کے 12 ناقابل یقین فوائد

ہری مرچیں کھانے کے 12 ناقابل یقین فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہری مرچیں کھانے کے 12 ناقابل یقین فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔