لال، سفید، کالے یا ۔۔ کون سا لوبیا صحت کیلیئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے؟

لوبیا کھانے کے ان گنت فوائد ہیں جس سے تقریباً ہر کوئی ہی واقف ہوگا۔ لوبیا کی کئی قسمیں ہوتی ہیں جیسے کہ لال، سفید، کالے اور داغ دار لوبیئے۔۔ سب کے اندر الگ الگ خصوصیت موجود ہوتی ہے، لیکن ہمارے یہاں زیادہ تر لال اور سفید لوبیئے استعمال ہوتے ہیں۔

لوبیا کے صحت سے متعلق فوائد آئے دن سامنے آتے رہتے ہیں، اور اب امریکی ماہرین اور میکسیکو کے کچھ تحقیقی اداروں نے دھبے دار لوبیئے اور سیاہ لوبیئے کی اوپری جلد اور دیگر حصوں کو لے کر ان پر تحقیق کی ہے۔

لوبیا اور ماہرین کی تحقیق

ماہرین نے کالے اور گہرے سرخ رنگ کے لوبیا لیئے اور اس پر تحقیق کی اور نتیجہ جان کر حیران رہ گئے، کیونکہ تحقیق کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ ان میں فینولِک ایسڈ اور دیگر اہم اجزا کی غیرمعمولی مقدار موجود تھی، جو کہ جسم میں سوزش کو کم کر کے امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

دوسری اہم بات یہ سامنے آئی کہ، دونوں اقسام کی لوبیا جسم میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کو روکتی ہے۔ اسکے علاوہ کالے لوبیہ میں ایک ایسا اہم کیمیکل بھی پایا گیا ہے جو اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اندرونی جلن کو روکتا ہے۔

ماہرین کی تحقیق میں جو تیسری بات سامنے آئی اس کے مطابق، دونوں اقسام کی لوبیا میں انسانی جلد کو تازہ اور جوان رکھنے کی خصوصیات موجود ہیں جو انسان کی بیرونی خوبصورتی کیلیئے بہت ضروری ہے۔

Lobia Ki Daal Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lobia Ki Daal Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lobia Ki Daal Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2848 Views   |   01 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لال، سفید، کالے یا ۔۔ کون سا لوبیا صحت کیلیئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے؟

لال، سفید، کالے یا ۔۔ کون سا لوبیا صحت کیلیئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لال، سفید، کالے یا ۔۔ کون سا لوبیا صحت کیلیئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔