سستی بھی اور اچھی بھی ۔۔ جانئے پالک میں موجود قدرت کے خزانے آپ کو کون سی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں؟

ہرے پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، صحت کے حوالے سے قدرتی اجزاء سے مالا مال ہے۔ پالک میں پائے جانے والے سب سے زیادہ غذائی اجزاء میں وٹامن اے، سی، کے ون، آئرن، فولک ایسڈ اور کیلشیم شامل ہیں، اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں۔ پالک کھانے سے آنکھوں کی صحت، ذہنی تناؤ میں کمی، کینسر سے بچنے اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تو آئیے، آج آپ کو بتاتے ہیں کہ پالک کے استعمال سے کون کون سی بیماریوں میں فائدہ حاصل کرسکتے ہیں یا اس سے بچ سکتے ہیں

آنکھوں کیلیئے:

بیٹا کیروٹین، لیوٹین اور زینتھین سے لبریز پالک آنکھوں کیلیئے بہترین غذا ہے۔ یہ آپ کو وٹامن اے کی کمی، آنکھوں کی خارش، آنکھوں میں السر اور آنکھوں کی خشکی سے بچاتی ہے، اسکے علاوہ یہ آنکھوں کی سوجن اور جلن کو بھی کم کرتی ہے۔

کینسر سے بچاؤ:

پالک میں موجود انسداد کینسر کی خصوصیات آپ کو متعدد اقسام کے کینسر مثلاً مثانے، جگر، پھپڑوں اور منہ وغیرہ کے کینسر سے بچاتے ہیں

جلد کیلیئے:

پالک میں موجود فائٹو نیوٹرینٹس اور پگمنٹس جلد کو سورج کی نقصان دہ شعاؤں سے بچاتے ہیں اور متاثرہ جینز کی مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ اسکن کینسر سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

بلڈ پریشر کنڑول کرتی ہے:

پالک میں نائٹریٹ کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، جو بلڈ پریشر کی سطح کو اعتدال میں لانے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلیئے نہایت مفید ہے کیونکہ اس میں زیادہ مقدار میں پوٹاشئیم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔

Palak Ke Heran Kun Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Palak Ke Heran Kun Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Palak Ke Heran Kun Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2175 Views   |   31 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

سستی بھی اور اچھی بھی ۔۔ جانئے پالک میں موجود قدرت کے خزانے آپ کو کون سی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں؟

سستی بھی اور اچھی بھی ۔۔ جانئے پالک میں موجود قدرت کے خزانے آپ کو کون سی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سستی بھی اور اچھی بھی ۔۔ جانئے پالک میں موجود قدرت کے خزانے آپ کو کون سی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔