تھائیرائیڈ کی علامات اور آسان علاج

گلے میں جو تھائیرائیڈ گلینڈ ہوتا ہے وہ عمومی سطح پر جسمانی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتا ہے ۔ اگر یہ Hyperthyroidism ضرورت سے زیادہ فعال ہوجائے تو اس سے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے ، کھانا ہضم کرنے کی رفتار معمول سے بڑھ جاتی ہے اور جسمانی توانائی میں بہت زیادہ تغیر دیکھا جاتا ہے ۔ اگر تھائیرائیڈ کا علاج نہ کیا جائے تو دل اپنا چھوڑ سکتا ہے یعنی Heart Failureہو سکتا ہے اور وزن بے انتہاکم ہوسکتا ہے ۔
ان کے علاوہ بھی دوسری خرابیاں رونما ہوسکتی ہیں ۔ اگر یہ Hypothyroidismضرورت سے زیادہ فعال ہو تو اس کے نتیجے میں مریض میں لاتعلقی کا رجحان دیکھا جاتا ہے ۔ بے انتہا کمزوری کا احساس ہوتا ہے ، دل کے مسائل درپیش ہوتے ہیں ، خواتین میں ایام کی تکلیف سامنے آتی ہے اور وزن بڑھ جاتا ہے ۔ تھائیرائیڈ گلینڈ کے مسائل بہت عام ہیں اور خوش قسمتی سے زیادہ سنگین نوعیت اختیار کرنے سے بہت پہلے ہی اس کی تشخیص کی جاسکتی ہے ۔ تشخیص کے بعد مختلف طریقہ علاج بھی آزمایا جا سکتا ہے ۔ تھائیرائیڈ کی بیماری دیگر بیماریوں کا باعث بھی بن سکتی ہے ۔ ان بیماریوں میں ذیابیطس اور جوڑوں کے درد کی بیماری اور آرتھرائٹس شامل ہیں ۔

تھائیرائیڈ کی علامات :
تھائیرائیڈ کی بیماری کے اسباب میں آئیوڈین کی کمی شامل ہے جو پیدائشی طور پر کم ہو سکتی ہے ۔ اس کی کمی سے ذہنی معذوری بھی ہو سکتی ہے ۔ جسم کو اگر مناسب مقدار میں آئیوڈین نہیں مل رہا ہے تو اس سے (Goiter)کا مرض بھی ہوسکتا ہے جس میں تھائیرائیڈ پھول جاتا ہے اور حلق سوجھا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔ آئیوڈین کی کمی تھائیرائیڈکی سوزش کا باعث بھی بن سکتی ہے اور بعد اوقات اس سے حلق کا کینسر بھی ہوسکتا ہے ۔ تھائیرائیڈ کی خرابیاں دور کرنے کے لیے مختلف طریقہ علاج پائے جاتے ہیں ۔

غذا سے تھائیرائیڈ کا علاج :
غذائیت بخش اجزاء مثلاً وٹامن اے اور آئرن کی کمی کی وجہ سے Hypothyroidism کا آغاز ہوتا ہے ۔ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایسی طاقتور غذا استعمال کی جائیں جس میں بہت ساری قدرتی طور پر اُبائی ہوئی سبزیاں ، مچھلی اور پیاز شامل ہوں ۔ لہسن اور پیاز دونوں اس حوالے سے اہم کہ اگر مریض کا تھائیرائیڈ کم فعال ہے تو وہ اسے ٹھیک کردیں گے ۔ لہسن ویسے بھی آئیورویدک کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جو تھائیرائیڈ کے کام کو اعتدال میں لاتا ہے ۔

Hypothyroidismکا علاج :
چینی جڑی بوٹی : چائنیز طریقہ علاج میں یہ باور کیا جاتا ہے کہ Hypothyroidismکی وجہ جگر کی گرمی ہوتی ہے اور اس کے علاج کے لیے سمندری نمکیات اور behri bailainتجویز کی جاتی ہے ۔

دیسی جری بوٹیاں :
اگر Hypothyroidismضرورت سے زیادہ فعال ہوجائے تو نیلے پھولوں والی ایک قسم کی بیل یعنی Bugle Weed بہت اچھی کاکردگی دکھاتی ہے ۔ دن بھر میں تین بار اسے پینا مفید ہے ۔ گہرے بھورے رنگ کی ایک سمندری جھاڑی یعنی Bladderwrack کہلاتی ہے ، یہ سمندری جھاڑی بھی تھائیرائیڈ کی کاکردگی کو معمول کے مطابق کرتی ہے ۔ اس جھاڑی کو کسی بھی صورت میں دن میں 3بار استعمال کرنا بہت مفید ہے ۔

Thyroid Ki Alamat Aur Asan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Thyroid Ki Alamat Aur Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Thyroid Ki Alamat Aur Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tazeen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   36425 Views   |   28 Jul 2021
About the Author:

Tazeen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tazeen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

تھائیرائیڈ کی علامات اور آسان علاج

تھائیرائیڈ کی علامات اور آسان علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تھائیرائیڈ کی علامات اور آسان علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔