ناف پیدائش سے ہمارے جسم کا ایک اہم حصہ ہوتی ہے، جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو وہ اسکے ذریعے ہی خوراک حاصل کرتا ہے اور پیدا ہونے پر اسے کاٹ دیا جاتا ہے۔ قدیم زمانے سے لے کر آج تک ناف کے ذریعے مختلف بیماریوں کا گھریلو علاج کیا جاتا آ رہا ہے۔
لیکن ایک مسئلہ جو بہت سے افراد کو درپیش آتا ہے وہ ہے ناف کا اتر جانا، جس سے پیٹ میں بہت تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے۔
ناف کیسے اترتی ہے؟
ہوسکتا ہے کہ کبھی آپ نے کسی کو یہ کہتے سنا ہو کہ میری ناف اتر گئی ہے یا اپنی جگہ سے ہٹ گئی ہے، مگر کیا یہ واقعی کوئی عارضہ ہے ؟
ایلوپیتھی یا دیگر میں درحقیقت ناف کا اپنی جگہ سے ہٹ جانے کا کوئی ذکر موجود نہیں، تاہم یہ بھی درست ہے کہ یہ مسئلہ لاحق ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ عام طور پر بھاری وزن اٹھانا، معمول سے ہٹ کر سخت محنت اور کھانا نہ کھانا ہوسکتی ہے۔
عام طور پر اس کی علامات پیٹ میں درد، قبض، معدے کے مسائل، کھانے کی خواہش ختم ہوجانا وغیرہ ہوسکتی ہیں۔
علاج کیا ہوسکتا ہے؟
ایک بہترین علاج خشک چائے کی پتی ہے، اسے اچھی طرح پیس لیں اور پھر ایک چائے کا چمچ اس سفوف کو ایک گلاس پانی میں ملاکر پی لیں، جس سے پیٹ میں درد فوری ختم ہوجائے گا، تاہم کچھ افراد کو ریلیف میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
اسی طرح بیٹھ کر ٹانگیں سامنے پھیلا لیں، پھر اپنی دائیں ٹانگ کو موڑ لیں اور اپنے ہاتھوں کو آگے پھیلا کر بائیں ٹانگ کے انگوٹھے کو چھونے کی کوشش کریں اور 7 بار اسے دہرائیں۔ اس کے بعد دونوں ٹانگوں کو سیدھا پھیلا لیں اور اس بار بائیں ٹانگ کو موڑ کر ہاتھوں سے دائیں ٹانگ کے انگوٹھے کو چھوئیں، یہ عمل بھی 7 بار دہرائیں، اس ورزش سے ناف اپنی جگہ واپس لوٹ آئے گی۔
ایک اور طریقہ متاثرہ حصے میں مالش کرانا ہے، جس سے پیٹ کا درد کم ہوگا اور ناف بھی چند دنوں میں اپنی جگہ واپس آجائے گی۔
ناف اترنے کی تشخیص کیسے کریں؟
اگر آپ کو لگتا ہے تو صبح ناشتے سے پہلے انگوٹھے کو ناف پر رکھیں، اگر وہاں وائبریشن یا دھڑکن کا احساس ہو تو ناف اپنی جگہ پر موجود ہے، دوسری صورت میں وہ اپنی جگہ سے ہٹ چکی ہے۔
اسی طرح ایک اور طریقہ چت لیٹنا ہے، چت لیٹ کر اپنے دونوں ہاتھ جسم کے پہلوﺅں میں رکھیں جبکہ پیروں کو سیدھا پھیلا کر انگوٹھوں کو دیکھیں، اگر وہ دونوں ایک دوسرے کے متوازی یا لیول پر نہ ہو تو یہ بھی ناف اترنے کی نشانی ہوسکتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Naaf Utar Jaye To Kya Karen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naaf Utar Jaye To Kya Karen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.