پاکستان مخالف بھارتی فلم "فائٹر" کا ٹریلر جاری ہوتے ہی سرخیوں میں آگیا۔۔ فلم میں ریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ ہریتھک روشن کو ائیرفورس آفیسر دکھایا گیا ہے۔ پاکستان میں اس فلم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستانی، بھارت کو ابھی نندن کا حالیہ واقعہ بھی یاد دلارہے ہیں۔
اس بار نہ صرف عام عوام بلکہ شوبز شخصیات نے بھی کھل کر فلم پر تنقید کی ہے۔ آئیے آپ کو دکھاتے ہیں اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پرکی جانے والی پوسٹ۔
ہانیہ عامر نے اس فلم کے ٹریلر پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ، "یہ جان کر بہت دکھ اور افسوس ہوا کہ آج کے دور میں بھی ایسے فنکار موجود ہیں جو سنیما کی طاقت کو جانتے ہیں لیکن پھر بھی اس کا استعمال کرکے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دیتے ہیں۔
زارا نور عباس نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، "میں فلم کا انتظار کررہی تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب یہ بیانیہ ختم ہو سکتا ہے! آؤ ذرا پاکستان پر قبضہ کرنے، ہم بھی چائے پلا پلا کے حساب لیں گے"۔
اسد صدیقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ، "وہی پرانا گھسا پھٹا انداز، کیا آپ لوگ وہی جھوٹی بکواس بیچتے ہوئے تھکتے نہیں ہیں؟ اب تو بڑے ہوجائیں، دنیا بہت آگے بڑھ چکی ہے"۔
اداکارہ حرا خان نے ہریتھک کے ڈائیلاگز پر اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ، "ٹی واز فنٹاسٹک تو ڈالنا بھول گئے، آئی او پی یعنی بھارت پاکستان پر قبضہ کرے گا، صرف خواب ہے"۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pakistani Actors Criticized Bollywood Movie Fighter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistani Actors Criticized Bollywood Movie Fighter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.