مردانہ کاٹن کے سوٹ استری کرنے میں گھنٹوں نہ لگائیں۔۔ جانیں مردانہ کپڑے آسانی سے استری کرنے کا طریقہ جو وقت کے ساتھ محنت بھی بچائے اور ساتھ بجلی کا بل بھی کم آئے

اکثر خواتین کو مردانہ کاٹن کے کلف لگے سوٹ استری کرنا کافی مشکل لگتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ چند منٹوں میں ہی کلف لگے جوڑوں پر استری کرلیں گی۔ اس طرح گھنٹوں استری کرنے سے آپ کی کمر میں درد بھی نہیں ہوگا اور بجلی کی بچت بھی ہوگی۔

پانی کا چھینٹا

سب سے پہلے تو کپڑے استری کرتے ہوئے آپ جس اسپرے بوتل کا استعمال کرتی ہیں اسے چھوڑ کر ایک پیالے میں پانی بھریں۔ اور کپڑے کو پھیلا کر اس پر پانی کے موٹے چھینٹے ماریں۔ اچھی طرح چھینٹے مارنے کے بعد کپڑے کو گوندھنے کے انداز میں اچھی طرح لپیٹ کر کنارے رکھ دیں اور دوسرے کپڑے پر بھی اسی طرح پانی کا چھینٹا ماریں۔

سلائی والے حصے سے استری کرنا شروع کریں

اب آپ کے پہلے والے کپڑے میں ہر طرف پانی کی نمی پھیل چکی ہوگی۔ کپڑے کو اچھی طرح پھیلائیں۔ اگر شلوار استری کررہی ہیں تو سب سے پہلے دونوں پائینچوں کو ایک کے اوپر ایک رکھ کر پائینچہ کی خوب جما کر کریز بنائیں۔ اس کے بعد سلائی والے پچھلے حصے سے شروع کرتے ہوئے شلوار کے سامبے والے حصے پر استری پھیریں۔ اس سے شلوار کے سامنے کی جانب کبھی بھی شکن نہیں آئے گی۔ پلٹ کر دیکھیں گی تو نچلے والے حصے کی استری بھی تقریباً ہوچکی ہوگی اور آپ کو زیادہ محںت نہیں کرنی پڑے گی۔

کالر پر ایک ہی بار استری نہ پھیریں

اسی طرح اب قمیض اٹھائیں اور پورے کالر پر ایک ساتھ پھیرنے کے بجائے پہلے آدھے کالر پر پھیریں پھر رخ بدل کر باقی آدھے کالر پر پھیریں۔ اس طرح کالر کے کناروں پر شکنیں نہیں پڑیں گی۔ اب آستین کی کریز ہاتھ سے بناتی جائیں اور استری پھیرتی جائیں۔

بٹن اور کندھے

بٹن والے حصے کی جانب استری کرتے ہوئے پہلے ایک سائیڈ کو مڑ کر ہٹا دیں اور دوسری جانب استری پھیریں۔ اس کے بعد دوسرے والے کو بھی سیدھا کر کے استری کریں۔ کرتا پلٹ کر ویڈیو میں بتائے گئے طریقے سے کندھوں والی جگہ پر استری کریں۔ لیجئے چد منٹوں میں زبردست سی استری والا جوڑا تیار ہے۔ یہی طریقہ آپ مردانہ پینٹ شرٹ پر بھی آزما سکتی ہیں۔

استری کی سیٹنگ کرنے کا طریقہ

استری کو جب بھی جلائیں اس وقت آپ نے غور کیا ہوگا کہ اس کے ماتھے پر بنا ہوا تھرموسٹیٹ جس پر ٹیمپریچر لکھا ہوا ہوتا ہے جوں ہی بٹن ایک نمبر پر جاتا ہے استری کا بلب آن ہو جاتا ہے لیکن جیسے ہی اس کو کم کیا جاتا ہے وہ بلب بند ہو جاتا ہے۔ دراصل اس کی وجہ یہ ہے کہ کاریگر استری کو سیٹ کرتے ہیں تاکہ وہ کپڑے زیادہ ہ جلائے۔ تیز استری جتنی جلدی کپڑے جلاتی ہے اتنا ہی بل میں اضافہ بھی کرتی ہے۔

اگر 1 نمبر پر پہنچنے سے قبل ہی بلب آن ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ یہ تیزی سے بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والی استری ہے، جس کی سیٹنگ کرنے کے لئے آپ کو ایک پیچ کس اور ایک ٹیسٹر کی ضرورت ہے۔ اس کی آسان سیٹنگ کا طریقہ مندرجہ ذیل ویڈیو میں موجود ہے۔

Cotton Ke Suit Istari Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Cotton Ke Suit Istari Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cotton Ke Suit Istari Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5355 Views   |   12 Oct 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

مردانہ کاٹن کے سوٹ استری کرنے میں گھنٹوں نہ لگائیں۔۔ جانیں مردانہ کپڑے آسانی سے استری کرنے کا طریقہ جو وقت کے ساتھ محنت بھی بچائے اور ساتھ بجلی کا بل بھی کم آئے

مردانہ کاٹن کے سوٹ استری کرنے میں گھنٹوں نہ لگائیں۔۔ جانیں مردانہ کپڑے آسانی سے استری کرنے کا طریقہ جو وقت کے ساتھ محنت بھی بچائے اور ساتھ بجلی کا بل بھی کم آئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مردانہ کاٹن کے سوٹ استری کرنے میں گھنٹوں نہ لگائیں۔۔ جانیں مردانہ کپڑے آسانی سے استری کرنے کا طریقہ جو وقت کے ساتھ محنت بھی بچائے اور ساتھ بجلی کا بل بھی کم آئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔