پیٹ میں ہونے والا ہر درد بدہضمی نہیں، کچھ درد 5 خطرناک ترین بیماریوں کے سبب بھی ہو سکتے ہیں

عام طور پر ہمارے گھروں میں جب کسی کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو اس کو سب سے پہلے قہوہ یا سوڈے والے مشروبات پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اگر اس سے بھی درد صحیح نہ ہو تو مختلف قسم کی پھکیاں کھلائی جاتی ہیں- لیکن یاد رکھیں کہ ہر بار پیٹ کے درد کا سبب ہاضمے کی خرابی نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات پیٹ میں ہونے والا درد کچھ خطرناک بیماریوں کی ابتدائی علامت بھی ہو سکتی ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-

1: دل کے دورے کی ابتدائی علامت

دل کی بیماری خطرناک بیماری سمجھی جاتی ہے۔ جس کے سبب دل کے دورے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ جس کی ابتدائی علامات پیٹ کے درد اور بدہضمی سے ملتی جلتی ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے معدے پر بوجھ پڑ رہا ہے یہاں تک کہ بعض اوقات دل کے دورے کی صورت میں الٹی تک آجاتی ہے جو کہ دل کے دورے کا باعث ہوتا ہے-

2: پتے کی پتھری

پتہ انسان کے جگر کے پاس موجود ایک چھوٹا سا گول عضو ہوتا ہے۔ جس کا کام جگر سے نکلنے والے خامروں کو جمع کر کے رفتہ رفتہ آنتوں میں خارج کرنا ہوتا ہے تاکہ غذا میں موجود چکنائی کو قابل ہضم بنا سکے- مگر بعض اوقات کولیسٹرول میں زيادتی کے سبب یہ پتھری کی شکل اختیار کر لیتی ہے جو کہ پتے میں بائل جوس کی رکاوٹ کا باعث بن جاتا ہے اور اس سے پیٹ میں شدید درد ہو سکتا ہے-

3: جگر کی خرابی

جگر انسان کے جسم کا ایک اہم عضو ہے جس کا کام ایسے ہاضمی خامروں کا افراز کرنا ہوتا ہے جو کہ نہ صرف کھانے کو ہضم کرتے ہیں بلکہ خون کے اہم ترین خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- مگر بعض اوقات جگر میں ہونے والا انفیکشن اس کے افعال کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے جگر میں سختی ہو جاتی ہے اور یہ پیٹ میں درد کا سبب بھی بن سکتا ہے-

4: بلڈ پریشر

بلڈ پریشر کا بہت کم ہونا یا بہت زیادہ ہونا دونوں ہی صورتوں میں دل پر دباؤ پڑتا ہے یہ دباؤ ایک جانب تو سر میں شدید درد کا باعث ہو سکتا ہے اوراس کے سبب پیٹ میں بھی درد ہو سکتا ہے جو کہ درحقیقت پیٹ یا معدے کا درد نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کا سبب دل پر پڑنے والا وہ دباؤ ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کے سبب ہوتا ہے-

5: گردے کی پتھری یا انفیکشن

گردے انسان کے جسم کا فلٹریشن پلانٹ ہوتا ہے مگر بعض اوقات پانی کی کمی کی وجہ سے ان میں انفیکشن ہو سکتا ہے یا پھر ان میں پتھری ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے پیشاب کا اخراج متاثر ہوتا ہے اور وہ مثانے میں جمع ہو کر درد کا سبب بنتا ہے-

یاد رکھیں!

بار بار پیٹ میں درد ہونے کی صورت میں گھر پر ہی علاج اور ٹوٹکے استعمال کرنے کے بجائے کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کر لینا بہتر ہے جو آپ کو آنے والے وقت کی پریشانی سے بچا سکے-

Pait Mein Hone Wala Dard

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pait Mein Hone Wala Dard and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pait Mein Hone Wala Dard to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1240 Views   |   02 Mar 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

پیٹ میں ہونے والا ہر درد بدہضمی نہیں، کچھ درد 5 خطرناک ترین بیماریوں کے سبب بھی ہو سکتے ہیں

پیٹ میں ہونے والا ہر درد بدہضمی نہیں، کچھ درد 5 خطرناک ترین بیماریوں کے سبب بھی ہو سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیٹ میں ہونے والا ہر درد بدہضمی نہیں، کچھ درد 5 خطرناک ترین بیماریوں کے سبب بھی ہو سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔