لوگ کہتے تھے بیٹی کی شادی کرو لیکن میرے باپ نے مجھے پڑھایا۔۔ بچپن میں باپ کی غربت سے شرمندہ رہنے والی لڑکی کی ایسی کہانی جس نے لوگوں کو حیران کردیا

“چھوٹی تھی تو اپنے والد کی غربت پر شرمندگی ہوتی تھی۔ میرے والد لوگوں کے گھر کے چولہے اور پریشر ککر وغیرہ ٹھیک کرتے تھے۔ اسکول میں بچے مجھے تنگ کرنے کے لئے پوچھتے تھے کہ تمھارے والد کیا کرتے ہیں تو میں جھوٹ بولتی تھی کہ میرے ابا ایک بزنس مین ہیں اور امی ٹیلر ہیں۔ جب سب مذاق اڑاتے تو میں روتے ہوئے گھر چلی جاتی تھی“

یہ کہنا ہے بھارت کی ریاست سے تعلق رکھنے والے پراچی ٹھاکر کا۔ پراچی نے ایک ایسے غریب گھر میں آنکھ کھولی جہاں انھیں کئی کئی دن پیاز، چٹنی اور روٹی کھا کر گزارا کرا پڑتا تھا۔ پراچی بچپن میں اپنے والد سے روتے ہوئے کہتی تھیں کہ آپ کیوں دوسرے بچوں کے باپوں کی طرح صاف ستھرے کپڑے پہن کر آفس نہیں جاتے؟ اس بات کے جواب میں پراچی کے والد بیٹی کے آنسو پونچھتے ہوئے کہتے تھے کہ بیٹا پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔

دن گزرتے گئے پراچی کو والد کی قدر کا احساس تب ہوا جب وہ میٹرک میں تھیں اور ان کے ساتھ کی سب لڑکیوں کی شادی ہوگئی۔ محلے والے اور رشتے دار ان کے والد سے کہتے تھے کہ لڑکی کی تعلیم پر کیوں پیسہ ضائع کررہے ہو۔ جلدی شادی کردو یہاں تک کہ جب پراچی کے والد نے بیٹی کو پڑھنے کے لئے شہر بھیجا تب لوگوں نے طعنہ دیا کہ لڑکی گھر سے بھاگ گئی ہے۔ لیکن پراچی کے والد نے اس طعنے پر بھی بیٹی کا ساتھ دیا۔

پراچی کہتی ہیں کہ جب میں نے دیکھا کہ میرا باپ غریب ہونے کے باوجود میرے جہیز کے لئے پیسے جمع کرنے کے باوجود میری تعلیم اور خوابوں کو پورا کرنے کے لئے محنت کررہا ہے تب میں نے اپنا پھٹا یونیفارم اور پرانی کتابیں خوشی خوشی استعمال کرنا شروع کردیا۔

بالآخر باپ بیٹی کی محنت اور صبر رنگ لایا اور آج پراچی پی ایچ ڈی ہیں اور ٹیڈ ایکس پر موٹیویشنل لیکچر دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کا سہرے صرف ان کے والد کو جاتا ہے۔

Mere Walid Ne Mjhe Parhaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mere Walid Ne Mjhe Parhaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mere Walid Ne Mjhe Parhaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   11511 Views   |   31 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

لوگ کہتے تھے بیٹی کی شادی کرو لیکن میرے باپ نے مجھے پڑھایا۔۔ بچپن میں باپ کی غربت سے شرمندہ رہنے والی لڑکی کی ایسی کہانی جس نے لوگوں کو حیران کردیا

لوگ کہتے تھے بیٹی کی شادی کرو لیکن میرے باپ نے مجھے پڑھایا۔۔ بچپن میں باپ کی غربت سے شرمندہ رہنے والی لڑکی کی ایسی کہانی جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگ کہتے تھے بیٹی کی شادی کرو لیکن میرے باپ نے مجھے پڑھایا۔۔ بچپن میں باپ کی غربت سے شرمندہ رہنے والی لڑکی کی ایسی کہانی جس نے لوگوں کو حیران کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔