پھیپھڑوں کا کینسر صرف تمباکو نوشی سے نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جو اس خطرناک بیماری کا سبب بنتی ہیں؟

Food That Cause Lung Cancer

پھیپھڑوں کا کینسر صرف تمباکو نوشی یا آلودہ ماحول کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ بعض غذائیں بھی اس خطرناک مرض کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہیں، خاص طور پر جب انہیں مسلسل اور حد سے زیادہ کھایا جائے۔ درج ذیل غذائیں ایسے ہی چند عناصر پر مشتمل ہیں جو پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔

۱۔ مصنوعی طریقے سے محفوظ کیا گیا گوشت

جیسے قیمہ بھرے رول، ساسیج، بیکن یا دیگر نمکین گوشت جن میں محفوظ رکھنے کے کیمیکل شامل ہوتے ہیں۔ یہ مادے جسم میں جا کر ایسے اثرات پیدا کر سکتے ہیں جو مہلک بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔

۲۔ سفید آٹے سے بنی اشیاء اور زیادہ چینی

زیادہ میٹھا کھانا، سفید آٹے سے تیار کی گئی اشیاء یا شربت وغیرہ جسم میں شوگر کی مقدار کو بہت بڑھا دیتے ہیں، جس سے بعض اوقات اندرونی خلیوں میں غیر معمولی تبدیلیاں شروع ہو سکتی ہیں جو کینسر کی بنیاد بن سکتی ہیں۔

۳۔ نمکین غذا کا حد سے زیادہ استعمال

بہت زیادہ نمک یا نمک والی خوراک جسم کے اندر سوزش پیدا کرتی ہے، جو لمبے عرصے میں مختلف اقسام کے سرطان کا سبب بن سکتی ہے۔

۴۔ گوشت کا کثرت سے استعمال

گوشت کو تیز آنچ پر بھونا جاتا ہے، تو اس میں ایسے زہریلے اجزاء پیدا ہو سکتے ہیں جو انسانی جسم کے خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور نتیجتاً کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

۵۔ تیل میں تلی ہوئی اشیاء

گہرے تیل میں تلی گئی اشیاء، خاص طور پر وہ جو بار بار پرانے تیل میں تیار کی گئی ہوں، ان میں ایسے نقصان دہ کیمیائی اجزاء پیدا ہوتے ہیں جو جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

۶۔ بند ڈبوں والی، فوری تیار شدہ یا مصنوعی اجزاء والی خوراک

ایسی اشیاء جو کئی دنوں کے لیے محفوظ رکھی جاتی ہیں، ان میں شامل رنگ، خوشبو یا مصنوعی اجزاء انسانی صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں اور مستقل استعمال کی صورت میں بڑی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

ضروری بات:

ان غذاؤں سے مکمل پرہیز نہ بھی کیا جائے، تو کم از کم ان کا استعمال محدود ضرور کرنا چاہیے۔ خاص طور پر وہ افراد جو تمباکو نوشی کرتے ہیں یا جن کے خاندان میں پہلے سے کینسر کی تاریخ موجود ہو، ان کے لیے ایسی خوراک سے بچاؤ انتہائی ضروری ہے۔

تازہ سبزیاں، موسمی پھل، دالیں، زیتون کا تیل، ہلدی، نیم گرم پانی، سبز قہوہ، اور غذائی ریشہ والی اشیاء پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

Food That Cause Lung Cancer

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Food That Cause Lung Cancer and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Food That Cause Lung Cancer to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   900 Views   |   07 Aug 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 August 2025)

پھیپھڑوں کا کینسر صرف تمباکو نوشی سے نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جو اس خطرناک بیماری کا سبب بنتی ہیں؟

پھیپھڑوں کا کینسر صرف تمباکو نوشی سے نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جو اس خطرناک بیماری کا سبب بنتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھیپھڑوں کا کینسر صرف تمباکو نوشی سے نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جو اس خطرناک بیماری کا سبب بنتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts