بیٹے کے گھر کو مسجد بنا دی ۔۔ لاڈلے بیٹے کے انتقال پر بوڑھے والد نے بیٹے کی یاد میں مسجد بنا دی، دیکھیے

سوشل میڈیا پر ایسے کئی واقعات کی خبریں وائرل ہو چکی ہیں جن میں ایسے جذبات اور احساسات ہوتے ہیں جو کہ سب کو افسردہ کر دیتے ہیں۔

کراچی کے ایک والد نے لاڈلے بیٹے کی یاد میں مسجد تعمیر کرا دی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے اشتیاق احمد نے بیٹے کے قتل کے بعد مسجد تعمیر کرائی ہے۔ اشتیاق احمد نے یہ مسجد کراچی کے علاقے کورنگی کے زمان ٹاؤن میں بنوائی ہے، اس مسجد کا نام بھی بیٹے انتظار کے نام پر رکھا ہے۔

دراصل اشتیاق احمد کے لاڈلے بیٹے انتظار احمد کو 2018 میں ڈی ایچ اے میں قتل کر دیا گیا تھا، بیٹے کی وفات کا غم اس حد تک تھا کہ والد نے بیٹے کے ایصال ثواب کے لیے ایک منفرد کام کر دیا، جسے کراچی کی تاریخ میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ بھی تصور کیا جا سکتا ہے۔

پانچ وقت اذان کی آواز مسجد میں جب گونجتی ہے، تو اس کا ثواب انتظار کو بھی ملتا ہے اور والد کے لیے اطمینان کا باعث بھی بنتا ہے۔

دراصل جس مقام پر یہ مسجد بنائی گئی ہے یہ انتظار احمد کا گھر تھا، جس کی شہادت کے بعد والد نے یہ گھر مسجد کے لیے وقف کر دیا، اور پھر خوبصورت جائے نماز، دلکش اور حسین فانوس اور اے سی سے مزین کیا گیا۔

یعنی یہ ایک گھر تھا جسے مسجد میں تبدیل کیا گیا ہے، والد بیٹے کی یاد کو تو کم نہیں کر سکتے مگر انتظار کے لیے ایک ایسا عمل ضرور کر دیا ہے جو کہ بیٹے کے لیے آسانی کا باعث اور خود والد کے لیے اطمینان کا باعث بن سکتا ہے۔

والد نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس پلاٹ پر لاڈلے بیٹے کے لیے گھر بنانا تھا مگر اب بیٹا ہی نہیں رہا تو گھر کیسا۔ اب اس گھر کی جگہ اللہ کا گھر تعمیر کرایا ہے۔

240 یارڈ پر مشتمل اس مسجد میں دومنزلیں ہیں جبکہ زیر زمین ہال بھی موجود ہے۔ جس میں بہت جلد خواتین کو دینی تعلیم دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔ اہل محلہ اور نمازی والد کے اس اقدام کو بہترین کاوش قرار دے رہے ہیں۔

اس مسجد میں پانچ وقت نماز کے ساتھ ساتھ جمعے کا اجتماع بھی کیا جا رہا ہے جبکہ سردیوں میں گیزر کی سہولت اور گرمیوں میں اے سی بھی فراہم کیا گیا ہے۔

Bete Ke Ghar Ko Masjid Bana Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bete Ke Ghar Ko Masjid Bana Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bete Ke Ghar Ko Masjid Bana Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   27655 Views   |   11 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

بیٹے کے گھر کو مسجد بنا دی ۔۔ لاڈلے بیٹے کے انتقال پر بوڑھے والد نے بیٹے کی یاد میں مسجد بنا دی، دیکھیے

بیٹے کے گھر کو مسجد بنا دی ۔۔ لاڈلے بیٹے کے انتقال پر بوڑھے والد نے بیٹے کی یاد میں مسجد بنا دی، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کے گھر کو مسجد بنا دی ۔۔ لاڈلے بیٹے کے انتقال پر بوڑھے والد نے بیٹے کی یاد میں مسجد بنا دی، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔