وزن بھی کم ہوتا ہے اور گٹھنوں کا درد بھی کم ۔۔۔ خواتین کو جھاڑو اور پونچھا یٹھ کر کیوں لگانا چاہیئے؟ کچھ فائدے

خواتین گھر میں جھاڑو پونچھا تو روزہی کرتی ہیں، کچھ خواتین بیٹھ کر جھاڑو دیتی ہیں تو کچھ کھڑے کھڑے دیتی ہیں اور آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ جو بہوئیں گھروں میں کھڑے کھڑے تھوڑا سا جھک کر جھاڑو دیتی ہیں انہیں اکثر ساسیں یہ کہتی ہیں کہ ذرا صفائی سے جھاڑو دو، بیٹھ کر جھاڑو دو، کیا اوپر اوپر سے صفائی کر رہی ہو وغیرہ وغیرہ اور ان باتوں کو ہمارے ہاں خواتین بُرا سمجھنے لگتی ہیں۔ آج ایسی ہی کچھ خواتین کے لئے ہم نے جمع کیئے ہیں ایسے چھ سائنسی حقائق کہ اب سے وہ جھاڑو بھی بیٹھ کر لگائیں گی اور اگ ان کے گھر والے ان کو بیٹھ کر جھاڑو یا پونچھا لگانے کا کہیں گے تو وہ کبھی بُرا بھی نہیں مانیں گی۔

جھاڑو بیٹھ کر لگانے کے فائدے:

٭ بیٹھ کرجھاڑو لگانے سے خواتین کو کبھی بھی ریڑھ کی ہڈی کی بیماری یا تکلیف لاحق نہیں ہوتی، کیونکہ جب آپ بیٹھ کر جھاڑو د ے رہی ہوتی ہیں تو اس وقت آپ کا سارا جسم ایک خاص سمت میں حرکت کر رہا ہوتا ہے جس میں ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے مہرے بھی حرکت کھاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کے درمیان ہونے والے تمام تر گیپ یا خالی جگہیں بالکل پُر ہو جاتی ہیں اور یہ اپنا کام صحیح سے سرانجام دیتے ہیں۔

خواتین کو گٹھنوں کے درد کی شکایت رہتی ہے، ایسے میں بیٹھ کر جھاڑو دینے سے آپ کے گھٹنوں فلوئیڈ رگڑ کھاتا ہے اور اس میں مذید لیس دار مادہ پیدا ہونے کے امکانات بڑھتے ہیں جس سے یہ درد کم کیا جا سکتا ہے۔

اکثر خواتین کا یورک ایسڈ حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر انہیں ڈھیروں دوائیاں کھانے کو دیتے ہیں، اگر آپ اس سے بچنا چاہتی ہیں تو روزانہ بیٹھ کر جھاڑو لگائیں، اس حالت میں جسم سے یورک ایسڈ خارج ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

وہ خواتین جن کا جسم کسی کی وجہ سے کہیں سے بھی سوج گیا ہے یا پیٹ کا نچلا حصہ نکل گیا ہے اور موٹاپا آگیا ہے ان کے لئے بیٹھ کر جھاڑو لگانا سب سے زیادہ مناسب اور فائدے مندہ ہے۔

مینوپاز کی تکلیف سے بھی جان چھڑائی جاسکتی ہے اور حمل کے وقت ہونے والی تکلیف میں کسی حد تک کمی ہوتی ہے۔ ایک بیٹھ کر جھاڑو لگانے سے اتنے فائدے ہیں تو اب سے آپ بھی یہ کام کرنا شروع کردیں۔

پونچھا لگانے کے فائدے:

٭ عورتیں اپنے وزن سے متعلق بہت زیادہ احتیاط کرتی ہیں کہ کہیں ان کا وزن نہ بڑھ جائے اور بڑھا ہوا وزن یقیناً اپنے ساتھ ہزاروں مسائل لے کر آتے ہیں۔ اس وجہ سے خواتین کو کہا جاتا ہے کہ وہ پونچھا بیٹھ کر لگائیں، اس طرح سے ان کی کمر کی بھی ورزش ہوگی اور ساتھ ہی پیٹ کی بھی جس سے پیٹ میں موجود چربی بھی پگھلتی ہے اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔

٭ ٹانگوں کے درد میں بھی خواتین کو پونچھا لگانے سے بڑا فائدہ ملتا ہے اس سے ٹانگوں کے پٹھے مضبوط اور رگیں کھنچتی ہیں، جس کی وجہ سے ٹانگوں کے درد سے آرام ملتا ہے۔

٭ خواتین کا دل مردوں سے زیادہ کمزور ہوتا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے۔ پونچھا جب جھک کر لگایا جاتا ہے تو اس دوران آپ کے گھٹنے دل کے قریب ہوتے ہیں اور ٹانگیں مضبوطی سے کام کر رہی ہوتی ہیں، یوں دل سے قریبی تمام رگیں آپس میں کھلتی ہیں اور دل کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

٭ خواتین میں شک کرنے کی عادت مردوں کے مقابلے زیادہ تو نہیں ہوتی مگر اگر وقت پر کنٹرول نہ کی جائے تو اس سے ان کے ذہنی توازن پر برا اثرا پڑتا ہے۔ اور دوائیوں سے بہتر ہے کہ آپ پونچھا بیٹھ کر لگائیں اس سے آپ کے دماغ کے نچلے حصے میں موجود بافتوں میں خون کی رسائی آسان ہو جاتی ہے اور یوں انزائٹی یا ڈپریشن بھی کم کی جاسکتی ہے۔

٭ ماہواری کے دوران نچلے جسم کی رگیں جن خواتین کی سُن ہو جاتی ہیں ان کے لئے یہ طریقہ سب سے مناسب ہے کیونکہ ایسے بیٹھنے سے نچلے جسم میں موجود ہڈیاں بھی حرکت میں آتی ہیں اور خون کی روانی بھی بہتر رہتی ہے۔

پونچھا لگانے کا صحیح طریقہ:

٭ ایک بالٹی میں پانی لیں، اس میں دو چمچ سوڈا، ایک چمچ سرکہ اور ایک چمچ سرف ڈال کر مسک کریں، اس پانی سے پورے گھر میں پونچھا لگائیں۔ یوں گھر بھی جلدی صاف ہو جائے گا اور زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔

Beth Kar Jharoo Lagane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Beth Kar Jharoo Lagane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beth Kar Jharoo Lagane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2988 Views   |   18 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

وزن بھی کم ہوتا ہے اور گٹھنوں کا درد بھی کم ۔۔۔ خواتین کو جھاڑو اور پونچھا یٹھ کر کیوں لگانا چاہیئے؟ کچھ فائدے

وزن بھی کم ہوتا ہے اور گٹھنوں کا درد بھی کم ۔۔۔ خواتین کو جھاڑو اور پونچھا یٹھ کر کیوں لگانا چاہیئے؟ کچھ فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وزن بھی کم ہوتا ہے اور گٹھنوں کا درد بھی کم ۔۔۔ خواتین کو جھاڑو اور پونچھا یٹھ کر کیوں لگانا چاہیئے؟ کچھ فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔