بھیگی ہوئی مونگ پھلی کھائیں اور مضبوط رہیں ۔۔ بھیگی ہوئی مونگ پھلی آپ کی صحت پر کیا اثر دکھاتی ہے؟

ہم سب کو کسی نہ کسی موقع پر بھنی یا بھیگی ہوئی مونگ پھلی کھانا پسند ہوتا ہے۔ پہلے جب جنک فوڈ اور فاسٹ فوڈ نہیں ہوتے تھے تو مونگ پھلی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور تھا۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مونگ پھلی خواتین میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کرتی ہے اور مونگ پھلی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

اخروٹ جسم کو صحت مند رکھتا ہے۔ لیکن جو کوئی اخروٹ کھانا پسند نہیں کرتا یا خرید نہیں سکتا وہ مونگ پھلی کھائیں اس کے فائدے اخروٹ کے برابر ہی ہیں۔ اس لیے رات کو سونے سے پہلے مونگ پھلی کو پانی میں بھگو دیں۔ پھر اسے ناشتے میں شامل کریں۔ ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ اسے رات کو کھانے سے گریز کریں کیونکہ اسے ہضم ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

آج کے دور میں ناقص طرز زندگی کی وجہ سے لوگوں کو کئی سنگین بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کھانے کی غلط عادات کی وجہ سے اکثر لوگوں کا نظام ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے۔ بدہضمی اور موٹاپا جیسی بہت سی بیماریاں نظام ہاضمہ کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ سے لوگوں کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے۔ ماہرین صحت کی رائے ہے کہ روزانہ مونگ پھلی کھانے سے جسم کا میٹابولزم درست رہتا ہے۔ اس سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور آہستہ آہستہ جسم میں چربی کم ہونے لگتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں مونگ پھلی کے بارے میں اور وہ ہمیں کیسے فائدہ پہنچاتی ہیں۔

مونگ پھلی کے ایک سو گرام میں 567 کیلوریز پائی جاتی ہیں، اسی طرح وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے اس میں 0 ملی گرام کولسیٹرول، 20 فیصد سوڈیم، 36 فیصد ڈائیٹری فائبر، 52 فیصد پروٹین، 4 گرام شوگر، 5 فیصد کاربوہائیڈرایٹس اور 25 فیصد آئرن، 15 فیصد وٹامن بی 6

جبکہ 42 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے ۔

مونگ پھلی میں لال اور سفید گوشت، انڈے اور سبزیوں کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے۔ مونگ پھلی میں موجود کیلشیم، وٹامن ڈی انسانی جسم کی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق مونگ پھلی میں پائی جانے والی قدرتی چکناہٹ انسانی صحت، جلد اور بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے اور خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے اور بار بار نخنوں کے ٹوٹنے کی شکایت سے بھی بچاتی ہے۔

مونگ پھلی میں فائبر اور وٹامنز بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا کیلشیم جسم میں ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔

Bheegi Hui Mong Phali Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bheegi Hui Mong Phali Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bheegi Hui Mong Phali Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1699 Views   |   21 Oct 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

بھیگی ہوئی مونگ پھلی کھائیں اور مضبوط رہیں ۔۔ بھیگی ہوئی مونگ پھلی آپ کی صحت پر کیا اثر دکھاتی ہے؟

بھیگی ہوئی مونگ پھلی کھائیں اور مضبوط رہیں ۔۔ بھیگی ہوئی مونگ پھلی آپ کی صحت پر کیا اثر دکھاتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھیگی ہوئی مونگ پھلی کھائیں اور مضبوط رہیں ۔۔ بھیگی ہوئی مونگ پھلی آپ کی صحت پر کیا اثر دکھاتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔