Jannat Mirza Faces Criticism Over Hajj Journey Post
جنت مرزا، پاکستان کی مقبول ترین سوشل میڈیا شخصیت، رواں برس جون میں اپنی فیملی کے ساتھ حج پر روانہ ہوئیں۔ مقدس سرزمین سے شیئر کی گئی تصاویر نے مداحوں کو خوش کر دیا، جہاں ان کی بہن علیشبا انجم اور والد نے بھی کچھ لمحے مداحوں کے ساتھ بانٹے۔ لیکن ایک خالی جہاز کی تصویر نے معاملے کو متنازع بنا دیا اور جنت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
کچھ روز پہلے جنت نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنی حج کہانی بیان کی۔ ایک صارف کے سوال پر کہ آپ کا حج تو بڑا شاہانہ لگ رہا تھا، سب کچھ عام حاجیوں سے الگ اور خاص تھا، جنت نے کھل کر جواب دیا۔
میں کافی عرصے سے دل کی بات کہنا چاہتی تھی، لیکن ڈر تھا کہ لوگ کیا کہیں گے۔ آج دل سے کہنا چاہتی ہوں، "الحمدللہ، ہمیں سعودی عرب کی وزارت اطلاعات کی جانب سے بطور شاہی مہمان حج کی سعادت نصیب ہوئی۔"
جنت کا سچ بولنا سچ میں مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر آسمان سر پر اٹھا لیا گیا۔
ایک نے کہا، "یہ دنیا کی سب سے بڑی پھینکو ہے۔"
کسی نے کہا، "یہ لڑکی تو خود کو بہت بڑی چیز سمجھتی ہے۔"
تو کسی نے طنزیہ تبصرہ کیا، "سوال بھی خود نے پوچھا ہوگا، دوسرے اکاؤنٹ سے۔"
ایک صارف نے لکھا، "شاہی مہمان کوئی عالم نہیں بلکہ ٹک ٹاکر تھی؟ حیرت ہے!"
کسی نے تو یہاں تک کہہ دیا، "ایسے کسی کو بلاتے جو واقعی حج کا خرچہ برداشت نہ کر سکتا۔"
کئی تبصرے سعودی حکام پر بھی اٹھنے لگے، جن میں کہا گیا کہ انہیں صرف انفلوئنسر لڑکیاں ہی کیوں نظر آتی ہیں؟
سوال یہ ہے کہ جب کسی عام شخص کو کوئی خاص مقام ملے، تو کیا وہ صرف اس لیے خاموش رہے کہ لوگ کیا کہیں گے؟ یا اپنی خوشی، اپنا تجربہ سب کے ساتھ بانٹے — چاہے تنقید ہی کیوں نہ سہنی پڑے؟ جنت مرزا کی حج کہانی میں یہی الجھن چھپی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jannat Mirza Faces Criticism Over Hajj Journey Post and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jannat Mirza Faces Criticism Over Hajj Journey Post to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.