کھانے کے بعد کینو کا چھلکا کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کینو کے پھل اور چھلکوں کے بے شمار فائدے

جیسے گرمی کے موسم میں لوگوں کو آم کا انتظار رہتا ہے اسی طرح موسم سرما کے آتے ہی کینو کے چاہنے والے بھی منتظر رہتے ہیں کہ کب یہ رسیلا خوش نما پھل نظر آئے اور کب وہ اس کے مزے اٹھا سکیں۔

کینو کی غذائی اہمیت

کینو ایک خوش رنگ اور خوش ذائقہ پھل تو ہے ہی ساتھ اس کے فائدے بھی بے شمار ہیں۔ کینو میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار کے علاوہ وٹامن بی 1 سے لے کر وٹامن بی 9 بھی موجود ہوتے ہیں اس کے علاوہ کیلشیم، میگنیشیم، کاپر، ہوٹاشیم، فاسفورس، زنک، سیلینیم، میگنیز، فائبر، آئرن اور وٹامن اے، بی اور ای بھی موجود ہوتے ہیں۔

گلے کو آرام

آپ نے شاید غور کیا ہو کہ گلے اور کھانسی کے شربت پر اکثر کینو کی تصویر بنی ہوتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور گلے کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔ البتہ اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے جس سے اکثر پھندا لگ جاتا ہے اس لئے کینو کو دن کے وقت اور نیم گرم کھائیں۔

بلڈ پریشر کے مرض میں مفید

وٹامن بی6 کی موجودگی کی وجہ سے اورنج ہیموگلوبن بنانے میں مدد کرتا ہے جبکہ میگنیشیم کی وجہ سے بلڈ پریشر کا مرض قابو میں رہتا ہے۔ جگر کی بیماریوں میں بھی فائدے مندے ہے۔

کولیسٹرول کم کرے

جدید بین الاقوامی تحقیق کے مطابق کینو کے پھل اور چھلکوں میں پولیمیتھوکسیلیٹڈ فلیوونز بھی پایا جاتا ہے جس سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔

آنکھوں کے لئے

کیروٹینوائڈ اور وٹامن اےآنکھوں کی صحت بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وٹامن اے عمر ڈھلنے کے ساتھ آنکھوں میں پیدا ہونے والی کمزوری کو روکتا ہے اور کینو میں اس کی موجودگی پھل کو آنکھوں کی صحت کے لئے اہم بناتی ہے۔

قبض کشا

جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے اس کو کینو کا استعمال کرنا چاہیے کیوں کے اس میں فائبر یعنی ریشہ موجود ہوتا ہے جو معدے کی حرکت بڑھا کر قبض کو فوری ختم کرتا ہے۔

کینو کا چھلکا

ڈاکٹر ام راحیل اپنے وی لاگ میں بتاتی ہیں کہ کھانے کے بعد ذرا سا ٹکڑا کینو کا چھلکا کھانے سے پیٹ کے بہت سے مسائل حل ہوجاتے ہیں جن میں معدے کی تیزابیت سے لے کر کھانا کھانے کے بعد پیٹ کا پھولنا، گیس اور اپھارا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے بتایا کہ جو افراد سردی میں وزن تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں وہ کھانا کھانے کے بعد پانی کے بجائے کینو کے چھلکے کا قہوہ پئیں۔

Keenu Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Keenu Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Keenu Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3053 Views   |   05 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کھانے کے بعد کینو کا چھلکا کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کینو کے پھل اور چھلکوں کے بے شمار فائدے

کھانے کے بعد کینو کا چھلکا کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کینو کے پھل اور چھلکوں کے بے شمار فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانے کے بعد کینو کا چھلکا کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کینو کے پھل اور چھلکوں کے بے شمار فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔