روزانہ کھانے میں استعمال ہونے والی اس چیز کا نقصان کیا ہوسکتا ہے؟ وہ غذائیں جو گردوں میں پتھری کی بڑی وجہ بنتی ہیں

گردے انسانی جسم کا اہم ترین حصہ ہوتے ہیں اور اگر ان کو کسی قسم کا نقصان پہنچے تو پھر انسان کو تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ کھانے پینے میں بد احتیاطی گردوں کا متاثر کرنے کا سبب بنتی ہیں۔ ہمارے روز مرہ کے کھانوں میں شامل چند اشیاء شامل ہیں جو گردوں میں پتھری کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

روسی ویب سائٹ میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق روسی ڈاکٹر الیگزینڈر میاسنیخوف نے انکشاف کیا ہے کہ کھانے کی تین اقسام ایسی ہیں جو گردوں کی پتھری کی بڑی وجہ بن سکتی ہیں۔
ڈاکٹر الیگزینڈر نے کھانے کی ان اقسام کو زیادہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ان کے مطابق گردے کی پتھری کا سبب بننے والی چیزوں میں پہلے نمبر پر جانوروں کی چربی اور وہ پروٹین ہے جو سرخ گوشت میں پائی جاتی ہے، یہ مادے گردے کی پتھریوں میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

دوسری چیز نمک ہے، ڈاکٹر الیگزینڈر کے مطابق پالک اور سبزیوں جیسی کھانے کی چیزیں سب کے لیے فائدہ مند ہیں، لیکن وہ خون میں آکسیلیٹ (نمک اور آکسالک ایسڈ کے ایسٹر) میں اضافہ کرتی ہیں، جس سے پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

گردوں کو نقصان پہنچانی والی تیسری اور زیادہ استعمال ہونے والی شے سافٹ ڈرنکس ہیں جو پتھری بننے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پتھری بننے سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، نمک، گوشت، تیل اور جانوروں کے پروٹینز میں کمی کردیں۔ دودھ کی مصنوعات کی معتدل مقدار بھی اس سے بچاتی ہے۔

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   714 Views   |   12 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about روزانہ کھانے میں استعمال ہونے والی اس چیز کا نقصان کیا ہوسکتا ہے؟ وہ غذائیں جو گردوں میں پتھری کی بڑی وجہ بنتی ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (روزانہ کھانے میں استعمال ہونے والی اس چیز کا نقصان کیا ہوسکتا ہے؟ وہ غذائیں جو گردوں میں پتھری کی بڑی وجہ بنتی ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.