ڈینگی بخار سے جلد سے جلد کیسے جان چھڑائی جائے؟ جانیئے چند ایسے گھریلو نسخے جن سے ڈینگی بخار سے بچا جا سکتا ہے

دن بہ دن ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ڈینگی مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتا ہے ڈینگی کی علامات میں سر درد، الٹی، جسم میں درد، جوڑوں میں درد، آنکھوں میں درد، بخار اور نزلہ زکام شامل ہیں۔
اگر بروقت ڈینگی کی تشخیص کر کے اس کا مکمل علاج نہ کروایا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے شدید نوعیت کے ڈینگی میں مبتلا ہونے پر خون میں اُلٹیاں، دانتوں اور مسوڑھوں سے خون، تھکان اور پیٹ درد ہوتا ہے ایسے میں اگر فوری ڈاکٹر سے رجوع نہ کیا جائے یا پھر گھریلو علاج کی مدد سے ڈینگی بخار نہ ختم کیا جائے تو یہ جان کے لئے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔
آیئے آپ کو ڈینگی بخار سے نجات کے لئے چند گھریلو نسخے بتاتے ہیں جن کو اپنا کر آپ ڈینگی بخار کو فوری طور پر کم کر سکتے ہیں۔

• میتھی کے پتے

میتھی کے پتے جسم درد کو دور کرنے کے لئے بہترین ہیں، اگر میتھی کے پتوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح اس کا پانی پی لیا جائے تو اس سے جسم درد ختم ہوگا اور آپ کو آرام ملے گا۔

• کینو کا رس

یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ وٹامن سی ہمارے لئے بےحد ضروری ہے اور کینو کا رس وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، وٹامن سی کے استعمال سے استعمال سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے قوتِ مدافعت بڑھنے سے انسانی جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت پیدا ہوتی ہے۔

• نیم کے پتے

نیم کے پتے اپنی علاج کی خصوصیات کی بنا کر بےحد مقبول ہیں نیم کے پتوں کے استعمال سے جسم میں بیکٹیریا اور وائرس زیادہ دیر نہیں ٹکتے، یہ جسم میں وائٹ بلڈ سیلز اور پلیٹلٹس کی تعداد کو بھی بڑھاتے ہیں، آپ نیم کے پتوں کو پانی میں بھگو کر اس کو پی سکتے ہیں، یا پھر نیم کے پتوں کو ہانی میں اُبال کر بھی اسے پیا جا سکتا ہے، اس کی کڑواہٹ کو کم کرنے کے لئے اس میں شہد کا استعمال بھی ممکن ہے۔

• پپیتے کے پتے

پپیتے کے پتے ڈینگی بخار کو دور بھگانے کے لئے بہترین علاج کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، یہ نہ صرف بخار کو ختم کر سکتے ہیں بلکہ یہ آپ کی قوتِ مدافعت کو بڑھا کر آپ کے پلیٹلٹس کاؤنٹ کو بھی بڑھا سکتے ہیں اس کے لئے پپیتے کے پتوں کو پیس کر اس کا پیسٹ کھا لیں یا پھر اس کا رس دن میں 2 مرتبہ پی لیں۔
حیرت انگیز طور پر تیزی سے بخار سے نجات مل جائے گی اور ڈینگی کی علامات بھی باقی نہیں رہیں گی۔

Dengue Se Bachao Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dengue Se Bachao Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dengue Se Bachao Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2771 Views   |   08 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ڈینگی بخار سے جلد سے جلد کیسے جان چھڑائی جائے؟ جانیئے چند ایسے گھریلو نسخے جن سے ڈینگی بخار سے بچا جا سکتا ہے

ڈینگی بخار سے جلد سے جلد کیسے جان چھڑائی جائے؟ جانیئے چند ایسے گھریلو نسخے جن سے ڈینگی بخار سے بچا جا سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈینگی بخار سے جلد سے جلد کیسے جان چھڑائی جائے؟ جانیئے چند ایسے گھریلو نسخے جن سے ڈینگی بخار سے بچا جا سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔