حج کرنے کی سعادت اللہ جن کو عطا کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ خوش نصیب ہوتے ہیں کیونکہ اللہ کا گھر دیکھنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ مگر اللہ کے گھر جا کر بھی حج ادا نہ کر سکیں، کعبہ کو نہ دیکھ سکیں تو یہ سب سے بڑی بد نصیبی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ایم پی اے سعدیہ سہیل نے اپنی ویڈیو میں بتایا جس کو جان کر یقیناً آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔
ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ مشہور پروگرام عالم آن لائن میں ایک خاتون کی فون کال آئی جس میں وہ عالم سے سوال کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میرے ساتھ ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا میں حج کرنے گئی تھی لیکن مجھے کعبہ ہی نظر نہیں آیا، میں روتی رہی اور نہ میرا حج ہوسکا۔ جس پر عالم نے کہا کہ آپ نے ایسا کون سا بڑا گناہ کیا ہے جس کی وجہ سے اللہ آپ کو اپنے گھر کی زیارت ہی کروانا نہیں چاہتا۔
خاتون نے یہاں اپنے گناہ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں میت کو غسل دینے کا کام کرتی ہوں۔ ایک مرتبہ ایک خاتون کو غسل دینے گئی۔ اس کے عزیز رشتے داروں نے کہا کہ اس عورت کو نہلانے کے بعد اس کے منہ میں ایک تعویز رکھ کر منہ کو زور سے بند کر دینا، میں نے ایسا ہی کیا۔ بغیر کچھ جانے اور سوچے سمجھے کہ یہ کس وجہ سے کہہ رہے ہیں اور یہ کس چیز کا تعویز ہے۔ میں نے پیسوں کے لالچ میں کر دیا۔
15 دن بعد خاتون کی بیٹی کا انتقال ہوا، پھر مجھے بلایا گیا اور دوبارہ مجھے ہزاروں روپے کی آفر ہوئی اور یونہی بیٹی کے منہ میں بھی تعویز دبانے کا کہا گیا۔ اس مرتبہ بھی میں نے ایسا ہی کیا۔ اس کے 17 دن بعد اس عورت کا بیٹا بھی مر گیا۔ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ وہ خاندان لالچی تھا اور مرحومہ کے پاس دولت تھی جس کو وہ اپنے نام کرنا چاہتے تھے۔ مجھ سے یہ گناہ سر زد ہوا۔
اس کے جواب میں عالم نے کہا اب آپ زندگی بھر بھی معافی مانگیں تو خُدا شاید معاف نہ کرے کیونکہ یہ تو سرا سر قتل اور زیادتی ہے۔ کسی کی جان لینا اور خود کو تباہ کرنے والا کام ہے۔ آپ کا اب نکاح بھی واجب نہ رہا، آپ کے شوہر کو چاہیے کہ وہ طلاق دے دیں آپ کو۔
یہ تمام شیطانی کاموں کا انجام بھی برا ہے۔ بحیثیتِ مسلمان ہمیں چاہیے کہ ایسے فتنوں میں اپنی زندگی کو برباد نہ کریں بلکہ اللہ کے دین کی خاطر زندگی کے معاملات کو آگے بڑھائیں۔ ورنہ ایسا مسلمان ہونے کا کوئی فائدہ نہیں جس کو خدا کے گھر جا کر بھی دیدار نصیب نہ ہو۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kaba Nazar Nhe Aya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kaba Nazar Nhe Aya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.