کیا آپ عام سی ملیٹھی میں چھپے ہماری صحت کے اِن درجنوں قیمتی فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟

ملٹھی کا نام تو آپ نے سنا ہوگا لیکن شاید معلوم نہ ہو کہ یہ اصل میں ہے کیا جس کا ذکر اکثر گھر میں بڑے بزرگ ہی کر رہے ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ملٹھی کے بارے میں ایسے حقائق اور فوائد و استعمالات جو ہمارا جاننا یقیناً ضروری ہے۔

ملٹھی کیا ہے۔۔۔۔؟
ملٹھی ایک جڑی بوٹی ہے جو کہ زیادہ تر ادویات میں استعمال کی جاتی ہے اور ہمارے چند ایک کھانوں میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ جب فرعون بادشاہ بیمار پڑتا تھا وہ بھی ملٹھی کا استعمال کیا کرتا تھا۔ یہ قدرتی طور پر درختوں سے حاصل کی جاتی ہے اور اس کو تراش کر ہی کھانے لے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ملٹھی میں کیا غذایت ہے۔۔۔۔؟
ملٹھی میں 35 گرام کیلوریز، صفرگرام فیٹ، 7گرام سوڈیم، 13 گرام کاربوہائیڈریٹ، صفر گرام فائبر، 9.8گرام شوگر، صفر گرام پروٹین، منرلز، گلیسرائزین، اینٹی آکسیڈینٹ ، اینٹی سوزش، اینٹی بیکٹریل اور لائیکوریس جیسے مادے پائے جاتے ہیں جو اسے ہماری صحت اور روزمرہ زندگی کے چند مسائل کے حل کے لئے مفید بناتے ہیں۔

فوائد:
ماہرین اس چھوٹی سے جڑی بوٹی کے ڈھیروں فوائد بتاتے ہیں جوکہ درج ذیل ہیں:

• ملٹھی گلے کی سوجن ، خراش اور اکثر گلے یا منہ میں ہوجانے والے چھالوں کو ختم کرنے کے لئے مفید ثابت ہوتی ہے۔
• یہ گیسٹرک السر کو کنٹرول کرنے ، متلی، قے، پیٹ درد، معدے کی تکالیف ان تمام مسائل میں ملٹھی ایک بہتر دوا کے طور پر کام کرتی ہے
• جسم کا کوئی بھی حصہ اگر سخت پڑجائے یا بعض لوگوں کی ہتھیلیاں سخت ہوتی ہیں ان کو نرمانے کے لئے بھی ملیٹھی کا استعمال کارآمد ہے۔
• سانس کی بیماریوں اور دمہ کے مرض میں مفید ہے۔
• نزلہ، زکام، پرانی کھانسی، کالی کھانسی، گردوغبار سے ہوجانے والی الرجی کو دور کرنے میں مفید ہے۔
• جسمانی درد اور زخموں کوبھرنے میں ملٹھی ایک مرہم کا کام کرتی ہے۔
• جسم میں قوت، توانائی اور بینائی کو بڑھانے میں بھی ملٹھی فائدہ مند ہے۔
• بالوں کو سیاہ رکھنے، گنج پن، خشکی کا خاتمہ، جوؤں سے نجات،لمبا گھنا اورخوبصورت بنانے سے لے کر انھیں گرنے سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔
• رنگت کے نکھار، داغ دھبے، جھائیاں، ایکنی، بلیک ہیڈز اور کالے گھیروں کی شکایت میں بھی مفید ہے۔

استعمالات:
• ملٹھی کو دودھ اور زعفران کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنائیں اور بالوں میں لگائیں اس سے گنج پن اور خشکی ختم ہوسکتی ہے۔
• سانس کے مرض میں اس کو پیس کر پاؤڈر بنالیں اور روزانہ سوتے وقت ایک چمچ پانی کے ساتھ پھانک لیں۔
• بالوں کی جوؤں سے نجات چاہتے ہیں تو ترمیرا کے تیل میں ملٹھی کاپاؤڈرمکس کرکے لگانے سے فائدہ ہوگا۔
• کھانسی اور گلے کے مسائل میں آپ ملٹھی کو صبح نہارمنہ ادرک کی چائے کے ساتھ استعمال کریں۔
• کیل مہاسے اور ایگزیما کے مرض میں ملٹھی کا عرق پینے اور چہرے پر لگانے سے خاصا فائدہ ہوتا ہے۔
• بلیک ہیڈز کو ختم کرنے کے لئے آپ ملٹھی کے پاؤڈر کو پودینے کے پانی میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ململ کے کپڑے کی مدد سے بلیک ہیڈز نکالیں اس طرح جلدہی جلد صاف ہوجائے گی۔
• پیٹ کی تکالیف میں اس کو لیموں کے عرق کے ساتھ پھانکنا مفید ہے۔
• پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لئے پودینے کی چٹنی میں ملٹھی پاؤڈر استعمال کرنا بہتر ہے۔
• شوگر کے مریض اگر میٹھے کھانوں میں چینی کی مقدار کم کرکے اس میں ملٹھی کا استعمال کریں تو شوگر کنٹرول میں رہے گی۔
• دودھ پلانے والی مائیں ملٹھی پاؤڈر کو ایک گلاس دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس سے بچے کی خوراک بھی اچھی اور بہتر ہوگی اور ماں کو طاقت بھی ملے گی۔
• ہائی بلڈ پریشر کے افراد اس کو دن میں کسی بھی ایک وقت سادے پانی کے ساتھ استعمال کر لیں۔

Mulethi Liquorice Root Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mulethi Liquorice Root Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mulethi Liquorice Root Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6103 Views   |   22 May 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ عام سی ملیٹھی میں چھپے ہماری صحت کے اِن درجنوں قیمتی فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟

کیا آپ عام سی ملیٹھی میں چھپے ہماری صحت کے اِن درجنوں قیمتی فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ عام سی ملیٹھی میں چھپے ہماری صحت کے اِن درجنوں قیمتی فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔