کیا آپ بھی ورزش کرنے کے شوقین ہیں؟ جانیے وہ کون سے 5 قدرتی مشروب ہیں جو آپ کے الیکٹرولائٹس کو فوری بحال کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں

کچھ لوگوں کو آپ نے دیکھا ہوگا کہ وہ اپنی فٹنس کے لئے بہت زیادہ مشقت کرتے ہیں ، ہروقت ان کی نظراپنے وزن اور اپنے جسم پر ہوتی ہے کہ کہیں سے ایک انچ بھی بڑھے تووہ اس کو کم کرنے کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ کوئی بھی زیادہ کیلوریز والی غذا کھالیں توان کیلوریز کو جلانے کے لئے وہ مزید ورک آؤٹ کر کے اپنے جسم کو مشقت میں ڈالتے ہیں۔ جو لوگ یہ ورزش یا جسمانی مشقت کرتے ہیں، ان کے جسم میں پسینے یا دیگر شکلوں میں الیکٹرولائٹس ختم ہو جاتی ہیں. جس کی وجہ سے ورزش کے بعد تھکاوٹ یا سستی محسوس ہوتی ہے۔ لیکن توانائی حاصل کرنے کے لیے آپ کو کیا استعمال کرنا چاہیے، جسم میں توانائی کی کمی کو دور کرنے کے لیے الیکٹرولائٹ ڈرنکس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ یہ مشروبات آپ کے جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن کرنے اور جسم میں سوڈیم. پوٹاشیم، کیلشیم، فاسفورس، کلورائیڈ وغیرہ کی کمی کو دور کرنے کا کام کرتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ایسے 5 الیکٹرولائٹ ڈرنکس کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جن کے استعمال سے ورزش کے بعد آپ کی تھکاوٹ دور ہو جائے گی، جسم میں توانائی آئے گی اور آپ دوگنی صلاحیت کے ساتھ ورزش یا کام کر سکیں گے۔

لیموں کا رس یا لیموں کا شربت

آپ ورزش کے بعد لیموں کا شربت پی سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ گرمیوں میں جسم میں الیکڑولائٹس کا توازن درست کرنے کے لئے کیا کرنا چاہیے اس کے لئے کس قسم کے مشروبات پینا چاہیے، بازار کے انرجی ڈرنکس یا مشروبات میں کیمیکل موجود ہوتا ہے دوسرے اس میں چینی وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے اس لئے یہ آپ کی باڈی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔جبکہ لیموں کا شربت (گھر کا بنا ہوا)آپ کی توانائی بحال کر کے آپ کے الیکٹرولائٹس کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے۔

2۔ ناریل کا پانی

ناریل کا پانی آپ کے الیکٹرولائٹس کی بحالی کے لئے بہترین ڈرنک ہے، اس میں مٹھاس کم ہوتی ہے جب کہ الیکٹرولائٹس زیادہ ہوتے ہیں، اسی لئے کسی اور مشروب کی جگہ اگر آپ ناریل کا پانی پئیں تو یہ آپ کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ جسم میں اگر الیکٹرولائٹس کی مقدار کم ہوجائے تو اس سے کمزوری، تھکاوٹ اور گراوٹ جیسی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔

3. تربوز کا تازہ شربت

ٹھنڈا ٹھنڈا تربوز کا شربت آپ کو گرمی ، پسینے اور تھکاوٹ کے بعد راحت فراہم کرتا ہے۔ تربوز کے جوس میں پوٹاشئیم، میگنیشئیم، فاسفورس کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے، اس کے علاوہ اس میں امائنو ایسڈ بھی موجود ہیں جو کہ جسم کے آکسیجن لیول کو بڑھا دیتے ہیں۔ اسی لئے جسمانی مشقت یا ورزش جیسے کام کرنے کے بعد اگر اپنے الیکٹرولائٹس کو فوری بحال کرنے کی طرف توجہ نہ دی تو یہ آپ کو ڈاؤن کردے گا۔ اسی لئے آپ کو اس پر توجہ دینا چاہیے۔ 4۔ اسموتھی

ورزش کے بعد آپ ایسی چیزیں کھائیں یا پئیں جو آپ کے لئے فائدہ مند بھی ہوں اور آپ کی توانائی بھی بحال کر دیں، ایسے میں آپ کسی بھی پھل کی اسموتھی بنا کر پی سکتی ہیں۔ یہ ہضم کرنا آسان ہوتی ہٰیں، دوسرے مزیدار بھی ہوتی ہیں۔ کوئی بھی موسم کا پھل لے کر اس کو دہی کے ساتھ ملا کر اسموتھی بنالیں۔

5۔ چھاچھ

چھاچھ کا استعمال ورزش کے بعد بہت اچھا رہتا ہے۔ یہ پیٹ پر بھاری بھی نہیں رہتا اور اس کے علاوہ اس سے توانائی بھی بحال ہوجاتی ہے۔ دہی میں ایک چٹکی اور کالی مرچ ڈال کر اس میں کافی سارا پانی ڈال کر مکس کر لیں اور پئیں یہ آپ کو فوری توانائی دے گا۔ اور لسی یا کسی دوسری ڈرنک کے بعد جیسے آپ کو بھاری پن ہوتا ہے ویسا بھاری پن بھی نہیں ہوگا اور آپ تروتازہ محسوس کریں گے۔

گرمیوں میں الیکٹرولائٹ ڈرنکس کا استعمال کیوں کرنا چاہیے؟

گرمیوں میں الیکٹرولائٹ ڈرنکس استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے، کیونکہ سورج کی روشنی اور گرمی کے درمیان جسم میں الیکٹرولائٹ کے عدم توازن کا مسئلہ اکچر ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا کچھ ہے تو آپ سستی، تھکاوٹ یا کام میں پریشانی محسوس کرتے ہوں گے۔ اسی لئے ایسے مشروبات کا استعمال کریں جن میں سوڈیم، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، کلورائیڈ کی اچھی مقدار موجود ہو۔

Warzish Ke Mutabadil 5 Juices

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Warzish Ke Mutabadil 5 Juices and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Warzish Ke Mutabadil 5 Juices to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1768 Views   |   21 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کیا آپ بھی ورزش کرنے کے شوقین ہیں؟ جانیے وہ کون سے 5 قدرتی مشروب ہیں جو آپ کے الیکٹرولائٹس کو فوری بحال کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں

کیا آپ بھی ورزش کرنے کے شوقین ہیں؟ جانیے وہ کون سے 5 قدرتی مشروب ہیں جو آپ کے الیکٹرولائٹس کو فوری بحال کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی ورزش کرنے کے شوقین ہیں؟ جانیے وہ کون سے 5 قدرتی مشروب ہیں جو آپ کے الیکٹرولائٹس کو فوری بحال کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔