اب پیروں کی مدد سے اپنی صحت کے بارے میں جانیں

کہتے ہیں کہ انسانی جسم میں 3000 بیماریاں ہیں جن میں صرف 1000 کا علاج دریافت کیا گیا ہے، باقی پر ابھی تحقیق جاری ہے۔ یہ تحقیق جسم میں کسی بھی علامت کے ظاہر ہونے پر کی جاتی ہیں تاکہ جان سکیں اس کی وجہ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی کسی مرض میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کی چند علامات واضح ہونا شروع ہوجاتی ہیں اسی طرح آپ کے پیربھی کئی حوالوں سے آپ کی صحت مند یا بیمار ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

پیروں کا ٹھنڈا رہنا

اگر آپ کے پیر اکثر ٹھنڈے رہتے ہیں تو اس کا سب سے بڑا سبب دوران خون کا بہتر نہ ہونا ہے جب کہ اس کی دوسری وجہ مختلف اقسام کا نشہ، ہائی بلڈ پریشر، امرض قلب یا پھر ذیابیطس اورخون کی کمی ہو سکتی ہیں۔

مستقل درد رہنا

پیروں میں درد زیادہ تر جوتے یا سینڈل کا آرام دہ نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن یہ آپ کی ایڑھی میں اوسٹیوپروسیس میں ہڈیوں کی کمزوری، ورزش یا کھیل کے دوران ہونے والے فریکچر کے جانب بھی اشارہ کرتا ہے۔

پیر کی جلد سفید ہونے لگے

پیروں کی انگلیوں کے درمیان یا نچلے حصے کی جلد سرخ، سفید یا نیلی ہونے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ یہاں پر خون کی شریانیں سکڑ گئی ہیں ساتھ اسٹریس اور درجہ حرارت کی تبدیلی بھی اس کو مزید بڑھا سکتی ہے تاہم اس میں کوئی خطرہ کی بات نہیں ہے۔

لڑکھڑاتے قدم

چلتے ہوئے پاوٗں لڑکھڑانے لگے یا پیروں کو گھسیٹ کر چلا جائے ایسا سن ہونے کی وجہ ہو تو سے اس کا مطلب یہ ہے کہ دماغ کی کسی رگ کو کسی انفیکشن یا وٹامن کی کمی وجہ سے نقصان پہنچا ہے، اس کے علاوہ ریڑھ کی ہڈی اور پائوں کے مسلز میں کسی مسئلے کی بنا پر بھی ایسا ہوسکتا ہے، لیکن اس کی 30% وجہ ذیابیطس ہے۔

سوجن آنا

بہت دیر تک کھڑے رہنے یا یا طویل فلائٹ لینے کی وجہ سے پیروں میں سوجن یا ورم عام سی بات ہے۔ لیکن اگر وجہ یہ نہ ہو تو یہ سنگین نوعیت کی بیماریوں کی جانب اشارہ کرتی ہے جن میں خون کی روانی کا بہتر نہیں ہونا، جسم میں کسی جگہ پر بلڈ کلوٹ بننا، گردوں کا انفیکشن، تھائی رائڈ وغیرہ شامل ہے اگر یہ سوجن کافی عرصے تک رہے تو فوراً اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

پیروں میں جلن محسوس ہونا

پائوں کے تلووٗں میں جلن ہونا ذیابیطس کی ایک عام علامت ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن بی کی کمی، گردوں کی بیماری، شریانوں میں پیروں کی جانب خون کا دروران بہتر نہ ہونا اور ہائپوتھائیرائیڈازم جو کہ ایک بیماری ہے شامل ہے۔

Pairon Se Sehat Ke Mutaaliq Jany

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pairon Se Sehat Ke Mutaaliq Jany and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pairon Se Sehat Ke Mutaaliq Jany to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3234 Views   |   04 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 April 2024)

اب پیروں کی مدد سے اپنی صحت کے بارے میں جانیں

اب پیروں کی مدد سے اپنی صحت کے بارے میں جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب پیروں کی مدد سے اپنی صحت کے بارے میں جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔