نہار منہ چند دانے انگور کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ خون بناتا ہے، قبض کشا اور دل کے مریضوں کے لئے فائدہ مند.. عام پھل کے خاص فائدے

آج کل بازار میں سبز، میٹھے اور رسیلے انگوروں کی بہار ہے۔ انگور کی سب سے بڑی خوبی تو یہ ہے کہ یہ پھل جھنجھٹ سے بالکل پاک ہوتا ہے۔ صرف دھو اور کھا لو۔ نہ ہی چھلکے اتارنے کی محنت اور نہ ہی بیج پھینکنے کا تردد۔ البتہ اس پھل کے فائدے بھی بے شمار ہیں۔ آج ہم آپ کو لذیذ انگور کے فائدوں سے آگاہ کریں گے۔

غذائی اہمیت

انگور میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر، کیلشیم، وٹامن بی 6 اور وٹامن سی کے علاوہ گڈ کاربز اور سوڈیم بھی موجود ہوتا ہے۔

نہار منہ انگور کے چند دانے ضرور کھائیں

نہار منہ چند دانے انگور کے کھانے سے ان لوگوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے جو دائمی قبض میں مبتلا رہتے ہیں۔ انگور میں فائبر اور پانی کی موجودگی آنتوں کی صفائی کرتی ہے اور قبض کو فوری طور پر ختم کرتی ہے۔

خون بناتا ہے اور جسم میں خون کے لوتھڑے بننے نہیں دیتا

انگور کی تمام اقسام ہی دل کے امراض کے لئے مفید ہیں۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ یہ نسوں میں خون جمنے نہیں دیتا،کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور آئرن کی موجودگی نیا خون بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ہڈیوں کے لئے بہترین

وٹامن کے اور کیلشیم کی وجہ سے انگور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ میگنیشیم اور پوٹاشیم بوسیدہ ہڈیوں کو بھی طاقت بخشتے ہیں۔

دماغی بیماریوں میں فائدہ مند

انگور میں ریزویریٹرول نامی عنصر پایا جاتا ہے جو بہترین اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔ اس سے دماغ سے ڈپریشن اور تناؤ کی کیفیت ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ الزائمر اور پارکنسن جیسی بیماریاں جن میں ذہنی تناؤ بڑی وجہ ہوتا ہے انگور کھانے سے ان میں کمی آسکتی ہے۔

Nihar Moun Angoor Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nihar Moun Angoor Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nihar Moun Angoor Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2872 Views   |   08 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

نہار منہ چند دانے انگور کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ خون بناتا ہے، قبض کشا اور دل کے مریضوں کے لئے فائدہ مند.. عام پھل کے خاص فائدے

نہار منہ چند دانے انگور کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ خون بناتا ہے، قبض کشا اور دل کے مریضوں کے لئے فائدہ مند.. عام پھل کے خاص فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہار منہ چند دانے انگور کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ خون بناتا ہے، قبض کشا اور دل کے مریضوں کے لئے فائدہ مند.. عام پھل کے خاص فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔