کیا واقعی کعبہ کو دیکھتے ہی نابینا شخص کی آنکھیں واپس آگئیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل معجزے نے سب کو حیران کردیا، دیکھئے

اللہ کے گھر میں آئے روز مختلف معجزات پیش آتے رہتے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

آج سے 3 سال قبل حرمین شریفین سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جس کے بارے میں آپ کو ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں بتائیں گے۔

سال 2019 میں اسلامک انفارمیشن کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک نابینا شخص جو خانہ کعبہ میں نماز ادا کر رہا تھا کہ اچانک کعبہ کو دیکھ کر اس کی بینائی واپس لوٹ آئی۔

مذکورہ شخص کا تعلق مصر سے تھا جس کے ساتھ یہ کرشماتی معجزہ پیش آیا جسے دیکھ کر وہاں موجود عمرہ زائرین بھی حیران و پریشان ہوگئے تھے۔

وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک مصری مسلمان شخص کی مکہ کی مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کے بعد اس کی بینائی واپس آگئی۔

حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر ہوئی تھی جو اب دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بظاہر نابینا پن سے ٹھیک ہونے کے بعد جشن مناتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس کا شخص نے بینائی واپس آنے کی خوشی میں کہا کہ خدایا، میری بینائی پھر سے مل گئی۔ یا اللہ تیرا شکر ہے. عمرہ مبارک ہو، اللہ اکبر۔ اس کے بعد وہ اپنے آس پاس کے دوسرے مردوں کو گلے لگاتا اور چومتا ہے جو اسے سلام کرنے آئے تھے۔

مگر اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

لیکن کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی۔ جیسے جیسے مکمل کہانی سامنے آئی اور مزید تفصیلات سامنے آئیں، دل کو چھونے والی کہانی کے پیچھے ایک شرمناک بات سامنے آئی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ شخص درحقیقت نابینا نہیں تھا بلکہ ایک پیشہ ور تھا جو حجاج کرام کے موبائل فون یا بٹوے چرانے کا اپنے ساتھیوں کو موقع فراہم کر رہا تھا۔

Nabeena Shakhs Ki Ankhain Wapis A Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nabeena Shakhs Ki Ankhain Wapis A Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nabeena Shakhs Ki Ankhain Wapis A Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1235 Views   |   15 Feb 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

کیا واقعی کعبہ کو دیکھتے ہی نابینا شخص کی آنکھیں واپس آگئیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل معجزے نے سب کو حیران کردیا، دیکھئے

کیا واقعی کعبہ کو دیکھتے ہی نابینا شخص کی آنکھیں واپس آگئیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل معجزے نے سب کو حیران کردیا، دیکھئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا واقعی کعبہ کو دیکھتے ہی نابینا شخص کی آنکھیں واپس آگئیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل معجزے نے سب کو حیران کردیا، دیکھئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔