آج کل دھوپ کم آتی ہے جس کی وجہ سے گدوں میں نمی وغیرہ خشک بھی نہیں ہوپاتی نہ ہی جراثیم سے پاک کرنے کے لئے انھیں دھوپ لگانا ممکن ہے۔ اس لئے اگر آپ بھی گدے صاف کرنے کا کوئی آسان طریقہ ڈھونڈ رہے ہیں تو ہمارے بتائے طریقے کو ضرور آزمائیں
محلول بنانے کے لئے
ایک پیالے میں پانی ڈالیں اور اس میں کوئی فیبرک کلینر یا پھر کوئی بھی سرف 2 چمچ ڈال دیں۔ آدھا چمچ بیکنگ سوڈا اور الکوحل والا سینیٹائزر 2 چمچ ڈال کر اس محلول کو چمچ سے اتنا چلائیں کہ جھاگ بن جائے۔
بستر صاف کرنے کا طریقہ
اب ایک بڑا سا صاف موٹا کپڑا لے کر محل میں ڈبو کر نچوڑ دیں اور بچھا دیں اور اس ڈھکن پر ویڈیو میں بتائے گئے طریقے سے اچھی طرح باندھ دیں۔ اب اس کو بستر پر اچھی طرح پھیریں۔ جتنا پھیریں گے اتنا ہی گندی اور میل کپڑے میں آجائے گا اور بستر صاف ہوجائے گا۔ الکوحل بستر سے نمی کو خشک کرنے میں مدد کرے گا۔
بستر کو ہر 15 دن میں صاف کریں
بستر کو زیادہ سے زیادہ 15 دن میں صاف کرلینا چاہیے تاکہ اس میں جراثیم اور کیڑے مکوڑے پیدا نہ ہوں۔