دودھ باہر رکھو تو خراب ہوجاتا ہے۔۔ زبیدہ آپا گرمی میں دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کی کون سی اہم ٹپ بتاتی تھیں؟

گرمیوں میں جہاں انسانوں کا برا حال ہوتا ہے وہیں کھانے پینے کی چیزیں بھی جلد خراب ہوجاتی ہیں۔ ایسے میں دودھ کو اگر فریج میں نہ رکھا جائے تو یہ جلدی ہی خراب ہو جاتا ہے اور اس میں سے ایک مخصوص قسم کی بو آنے لگتی ہے۔

اسی لیئے آج ہم آپ کو زبیدہ آپا کی چند مفید ٹپس بتائیں گے، جن کے استعمال سے دودھ فریج سے باہر رہ کر بھی خراب نہیں ہوگا۔

زبیدہ آپا کی بتائی ہوئی ٹپ:

۔ دودھ جس برتن میں گرم کرنے کے لیئے رکھتی ہیں اس برتن کو پہلے اچھی طرح دھو لیں اور اس کے چاروں طرف ایک چمچ پانی ڈال لیں پھر اس میں دودھ ڈال کر ابال لیں۔

۔ جب دودھ میں اُبال آجائے تو اس میں بیکنگ سوڈا آدھا چمچ ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور ایک جوش اور دے لیں۔ اس طرح آپ کا دودھ فریج کے بغیر کبھی بھی نہیں پھٹے گا اور نہ اس کا ذائقہ تبدیل ہوگا، اس کے علاوہ اگر اس میں کسی بھی قسم کے کوئی جراثیم ہوں گے تو وہ بھی مر جائیں گے اور دودھ آپ کی صحت کے لیئے صحت بخش ہو جائے گا۔

۔ فریج کے بغیر رکھے ہوئے دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے اس میں الائچی ڈال کر چھوڑ دیں، یہ کبھی خراب نہیں ہوگا۔

۔ دودھ کو ٹھنڈے پانی کے برتن میں رکھنے سے بھی یہ خراب نہیں ہوگا۔

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1227 Views   |   25 May 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about دودھ باہر رکھو تو خراب ہوجاتا ہے۔۔ زبیدہ آپا گرمی میں دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کی کون سی اہم ٹپ بتاتی تھیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (دودھ باہر رکھو تو خراب ہوجاتا ہے۔۔ زبیدہ آپا گرمی میں دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کی کون سی اہم ٹپ بتاتی تھیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.