بازار سے گولیاں خریدنا چھوڑ دیں ۔۔ ادرک کی یہ جادوئی گولیاں کیسے بنتی ہیں اور یہ آپ کی صحت کے کون سے بڑے مسائل حل کرسکتی ہیں؟ جانیں کمال کی میڈیکل ٹپ

ادرک کو کس طرح کس مسئلے کیلیئے استعمال کرنا ہے یہ ایک اہم بات ہے۔ کچھ لوگ اسکی چائے بنا کر پیتے ہیں تو کچھ اسکا رس نکال کر شہد اور کالے نمک کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، دس لوگ دس طریقے۔ لیکن آج ہم آپ کیلیئے کچھ منفرد لائے ہیں۔

جی ہاں! کے فوڈز آپ کو سیکھانے جارہا ہے ادرک کی ایسی جادوئی گولیاں بنانے کا طریقہ، جو آپ کو نزلہ، زکام، پیٹ درد اور ہاضمے جیسے مسائل کو دور کرنے میں مدد دے گی۔

ادرک کو جلائیں:

۔ سب سے پہلے 2 بڑے سائز کی ادرک کو چولہے پر جالی رکھ کر سیکھ لیں، اگر جالی نہ ہو تو ایسے بھی سیکھ سکتی ہیں
۔ ادرک جب اچھی طرح سکھ کے کالی ہونے لگے تو اسے اتار کر ایک سادے پانی کے پیالے میں 5 منٹ کیلیئے رکھ دیں، اسکے بعد ادرک کے چھلکے اتار کر اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر بلینڈ کرلیں، اور پیستے وقت بہت زیادہ پانی کا استعمال نہ کریں
۔ جب ادرک پس جائے تو اسے ایک پین میں ڈال کر اس میں گُڑ کو چھوٹے ٹکڑے کر کے شامل کریں (جتنی ادرک ہو اسکی دگنی مقدار گُڑ کی ہو) اور اچھے سے دونوں کو مکس کرلیں
۔ اب چولہا جلا کر پین کو اس پر رکھیں اور ادرک اور گُڑ کو 5 منٹ تک چمچ چلاتے ہوئے پکائیں، اسکے بعد اس میں 1 چمچ (اجوائن، ہلدی، پسا ہوا زیرہ)، ½ چمچ (کالا اور سادہ نمک) ڈال کر خوب مکس کرتے رہیں
۔ آخر میں 1 چمچ گھی شامل کر کے مزید 2 منٹ تک پکائیں، اور چولہا بند کر کے مکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں

ادرک کی گولیاں بنائیں:

۔ 2 ٹکڑے مسری کے لے کر اسکو پیس لیں اور اسکا پاؤڈڑ بنا کر ایک پلیٹ میں رکھ دیں
۔ مکسچر ٹھنڈا ہونے کے بعد جب جم جائے تو، ہاتھوں پر مسری پاؤڈر ڈال کر ادرک کی گولیاں بنائیں اور ان کو مسری والی پلیٹ میں رکھتے جائیں تا کہ وہ آپس میں چپکے نہیں اور ان پر چاروں طرف مسری کا پاؤڈڑ لگ جائے

گولیوں کو محفوظ رکھنے کیلیئے:

ادرک کی گولیوں کو محفوظ رکھنے کیلیئے ایک کانچ کی بوتل لیں (جس کا ڈھکن ٹائٹ ہو اور اس میں ہوا جانے کا اندیشہ نہ ہو) اور اس میں پہلے تھوڑا مسری پاؤڈڑ ڈالیں۔ اب تھوڑی تھوڑی گولیاں اس میں ڈالتے جائیں اور ساتھ ہی مسری پاؤڈڑ بھی تا کہ وہ چپ نہ جائیں، آخر میں ڈھکن کو ٹائٹ بند کردیں۔ اب ان گولیوں کو استعمال کریں انشاءاللّٰہ فائدہ ہوگا!

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   530 Views   |   18 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بازار سے گولیاں خریدنا چھوڑ دیں ۔۔ ادرک کی یہ جادوئی گولیاں کیسے بنتی ہیں اور یہ آپ کی صحت کے کون سے بڑے مسائل حل کرسکتی ہیں؟ جانیں کمال کی میڈیکل ٹپ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بازار سے گولیاں خریدنا چھوڑ دیں ۔۔ ادرک کی یہ جادوئی گولیاں کیسے بنتی ہیں اور یہ آپ کی صحت کے کون سے بڑے مسائل حل کرسکتی ہیں؟ جانیں کمال کی میڈیکل ٹپ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.