سب نے وضو کر کے اداکاری کرنے پر میرا مذاق اڑایا۔۔ نعمان اعجاز نے تنقید کرنے والوں کو اپنے والد کی نصیحت سنادی

"میں خود کو کوئی بہت بڑا اللہ والا نہیں سمجھتا، لیکن میرا یقین ہے کہ میری تمام کامیابیاں، اچھا رزق اور سکون سب خدا کی طرف سے ہے۔ لوگ مذاق اڑاتے ہیں کہ میں باوضو ہو کر اداکاری کرتا ہوں، اور کہا جاتا ہے کہ کیسے اداکار ہیں جو نامحرم خواتین کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ لیکن میرے والد کی نصیحت تھی کہ گھر سے نکلتے ہوئے باوضو ہونا چاہیے، خدا کام میں برکت ڈالتا ہے، اور میرا رزق اسی برکت سے چل رہا ہے، یہ سب اللہ کا کرم ہے، میرا کوئی کمال نہیں۔"

پاکستانی ٹیلی ویژن کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے اپنی زندگی، ایمان اور شوبز انڈسٹری کے بارے میں ایسے انکشافات کیے ہیں جو دل کو چھو لینے والے ہیں۔ یوٹیوب کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے بتایا کہ انڈسٹری میں 36 سال سے کام کرنے کے باوجود آج تک کسی پروڈیوسر یا ہدایت کار نے ان کے پیسے نہیں روکے۔ مگر ایک بات جس کا وہ شکوہ کرتے ہیں، وہ یہ ہے کہ جب انہوں نے باوضو ہوکر کام کرنے کی بات کی تھی تو لوگوں نے ان پر طنز کیا اور میمز بنائیں۔

نعمان اعجاز نے اپنی تعلیم اور پیشے کے بارے میں بھی بات کی۔ وکالت کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد، اگرچہ وہ کچھ وقت تک وکیل رہے، لیکن ان کی اصل منزل شوبز ہی بنی اور اب وہ اپنے کام میں خدا کی برکت اور رضا کو اہم سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے اکثر دعویٰ تو کرتے ہیں کہ رازق خدا ہے، مگر عملاً ہم انسانوں کو اپنا رازق سمجھنے لگتے ہیں۔ نعمان اعجاز کا یہ مضبوط ایمان اور ان کی سادہ باتیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جہاں ان کے عقائد اور باتوں پر تعریف و تنقید دونوں ہی سامنے آ رہی ہیں۔

ان کے مطابق، والد کی نصیحت کے مطابق باوضو ہو کر گھر سے نکلنا ان کے لیے برکت کا ذریعہ ہے، اور وہ اپنے رزق کو اسی خدا کے کرم کا نتیجہ مانتے ہیں۔

Noman Ijaz Nay Tanqeed Karnay Walon Ko Jawab De Diya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Noman Ijaz Nay Tanqeed Karnay Walon Ko Jawab De Diya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Noman Ijaz Nay Tanqeed Karnay Walon Ko Jawab De Diya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1810 Views   |   05 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سب نے وضو کر کے اداکاری کرنے پر میرا مذاق اڑایا۔۔ نعمان اعجاز نے تنقید کرنے والوں کو اپنے والد کی نصیحت سنادی

سب نے وضو کر کے اداکاری کرنے پر میرا مذاق اڑایا۔۔ نعمان اعجاز نے تنقید کرنے والوں کو اپنے والد کی نصیحت سنادی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سب نے وضو کر کے اداکاری کرنے پر میرا مذاق اڑایا۔۔ نعمان اعجاز نے تنقید کرنے والوں کو اپنے والد کی نصیحت سنادی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔