اخروٹ کا تیل سردیوں میں جسم.کو خشکی سے بچانے کت لیے مختلف لوشنز وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے. البتہ اس معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور تیل کو جسم پر براہ راست بھی لگایا جاسکتا ہے اور اس میں کھانا بھی پکایا جاسکتا ہے. اس آرٹیکل میں قارئین کع اخروٹ کے تیل کی افادیت بڑھانے کا طریقہ اور اس کے کچھ فائدے بیان کیے جارہے ہیں.
اخروٹ کے تیل میں ہم وزن زیتون کا تیل ملا لیا جائے تو اس کے فائدے دگنے ہوجاتے ہیں.
اخروٹ کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز زیادہ ہوتے ہیں، جو خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا کر دل کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
اس تیل میں اینٹی انفلامیٹری ایجنٹ ہوتے ہیں، جو اسے مختلف بیماریوں جیسے گٹھیا اور دیگر سوزش کی تکالیف کم کرنے کے لیے موثر بناتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرا اخروٹ کا تیل آزاد ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کر سکتا ہے، اس طرح جھریوں اور عمر بڑھنے کی علامات کو روک کر لمبے عرصے تک دلکشی قائم رکھتا ہے.
اخروٹ کے تیل میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز دماغی افعال کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں، یادداشت اور علمی کارکردگی بڑھانے میں مدد کرتے ہیں.
غذائی اجزاء اور صحت مند چکنائی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے اخروٹ کے تیل میں پکا کھانا جلد ہی پیٹ بھرنے کے احساس کو فروغ دیتا ہے، اس طرح وزن کو کم کرنے اور موٹاپے کی روک تھام میں مدد ملتی ہے.
اخروٹ کا تیل پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوطی بخشتا ہے. سردیوں میں ہڈیوں کے درد میں مبتلا افراد سونے سے پہلے اخروٹ کا تیل گرم کر کے جسم.پر ضرور مساج کریں.
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Walnut Oil Uses And Its Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Walnut Oil Uses And Its Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.