آج کل اکثر مرد و خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ کافی عام ہے کہ ان کی جلد میں جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں اور بال جھڑتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی شخصیت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔
ایسے میں کیا کیا جائے کہ کیونکہ کافی ٹوٹکے بھی آزما لیے جاتے ہیں مگر یہ مسئلہ اپنی جگہ موجود ہوتا ہے۔ مگر اب مشہور ڈاکٹر بلقیس نے بتا دیا ہے اس کا آسان ترین حل جس کے ذریعے آپ جلد سے جھریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں اور بال گرنے سے روک سکتے ہیں۔
سدا بہار کا پودا پاکستان میں اکثر جگہوں پر پایا جاتا ہے اور یہ باآسانی دستیاب بھی ہوتا ہے۔ اس کی قیمت بھی کافی کم ہوتی ہے اور باآسانی اگایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کو ہمارے ہاں اتنی اہمیت نہیں دی جاتی کیوں کہ جو چیز عام ملتی ہے لوگ اسے نظر انداز کردیتے ہیں۔ البتہ مہنگائی کے اس دور میں جہاں اب سب ہی سخت پریشان ہیں اس لئے ہم سدا بہار کے پتوں سے چہرے اور بالوں پر لگانے کا ایسا ٹانک بتائیں گے جو آپ کے مسائل دور کرنے کے علاوہ ہزاروں روپے کی بچت بھی کرے گا۔
جھریاں دور کرنے کے لئے ماسک کا استعمال
سدا بہار کے پھولوں کی پتیاں لے کر پانی میں ڈال کر بلینڈ کرلیں اور چھان کر نکال لیں۔ اس میں ایلویرا جیل بلینڈ کر کے ملا لیں اور اس آمیزے کو شیشی میں رکھ کر محفوظ کرلیں۔ اس کو سونے سے پہلے جلد پر اور آنکھوں کے گرد لگائیں۔ چند دن میں ہی جھریاں کم ہوجائیں گی اور جلد ٹائٹ ہوجائے گی۔
بالوں کا جھڑنے سے روکنے کے لئے
اگر آپ کے بال خشک اور بے جان ہو کر جھڑ رہے ہیں تو سدا بہار کی پتیاں لیں اور انھیں ہلکا سا کیسٹر آئل ڈال کر بلینڈ کرلیں اب اس میں آدھا چمچ پسی ہوئی ہلدی ملا کر دوبارہ بلینڈ کرلیں۔ اس آمیزے کو سر کی جلد میں اچھی طرح لگا کر مساج کریں اور کچھ گھنٹوں بعد دھو لیں۔ بال خوبصورت اور گھنے ہوجائیں گے۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Sadabahar Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sadabahar Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
جھریاں بھی ختم بال بھی گرنا بند۔۔ سستا سدا بہار کا یہ پودا خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے کیسے استعمال کریں؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتا دیا جادوئی فارمولا
جھریاں بھی ختم بال بھی گرنا بند۔۔ سستا سدا بہار کا یہ پودا خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے کیسے استعمال کریں؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتا دیا جادوئی فارمولا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جھریاں بھی ختم بال بھی گرنا بند۔۔ سستا سدا بہار کا یہ پودا خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے کیسے استعمال کریں؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتا دیا جادوئی فارمولا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔