پھل خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں ؟ جان لیں کہیں آپ بھی اپنا نقصان تو نہیں کر رہے ۔۔۔

رمضان کے ماہ میں پھلوں کا استعمال عموماً بڑھ جاتا ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ افطاری کے لئے معیاری پھل گھر لے کر جائے تاکہ سب گھر والے اچھے پھلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ لیکن چونکہ آج کل پھلوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور معیاری چیزیں خریدنا عام انسان کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے، ایسے میں آج کے-فوڈز سے جانیں کہ وہ کون سی باتیں ہیں جن کا خیال رکھنا پھل خریدتے وقت بہت ضروری ہے۔

احتیاط اور خیال:

٭ پھل خریدتے وقت سب سے پہلے آپ کے رنگ کو غور کریں اور رنگ بہت خراب ہو رہا ہے یا آپ کو لگ رہا ہے کہ یہ بہت دنوں کا رکھا ہوا ہے تو اسکو نہ خریدیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ بازار میں جب پھل لائے جاتے ہیں تو ان پر کیمیکلز بھی لگائے جاتے ہیں جو کہ عموماً کارپیٹ کہلاتا ہے، اس سے کئی کئی دنوں کے رکھے ہوئے پھل محفوظ تو کر لئے جاتے ہیں مگر یہ ہماری صحت کے لئے اچھے نہیں ہوتے اس لئے احتیاط لازمی کریں

٭ اچھے پھل کی پہچان یہ ہے کہ دور سے دیکھتے ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ ارے جناب یہ پھل تو بڑا تازہ ہے کیونکہ اس کی خوشبو بھی بہت اچھی لگ رہی ہے۔

٭ پھلوں کو ہاتھ میں لے کر چیک کریں اگر وزنی ہے تو خریدیں کیونکہ وزنی پھل رسیلا ہوتا ہے جبکہ کم وزن کا پھل لکا یا اندر سے سوکھا ہوا ہوسکتا ہے۔

٭ اگر پھل پر کسی قسم کا کوئ نشان ہے یا پھر وہ جگہ جگہ سے گلا ہوا اور سستا بھی مل رہا ہو تو ایسے پھلوں کو خریدنے سے اجتناب کریں، یہ آپ کو ذائقہ تو دیں گے، مگر ان کا استعمال صحت اور معدے پر بُرے اثرات چھوڑ جائے گا۔

٭ وہ پھل بالکل نہ خریدیں جن پر اسٹیکر لگا ہوا ہوتا ہے بظاہر دیکھنے میں تو بہت تازہ لگتا ہے مگر اسٹکیر کا کیمیکل دھوپ کی وجہ سے پھل کے اندر جذب ہوتا ہے جس سے جگر کے مریضوں کو تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے لہٰذا پھل خریدتے وقت خیال رکھیں۔

Phal Kharidty Waqt Kin Baton Ka Khayal Rakhna Chahiye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Phal Kharidty Waqt Kin Baton Ka Khayal Rakhna Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phal Kharidty Waqt Kin Baton Ka Khayal Rakhna Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2975 Views   |   22 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پھل خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں ؟ جان لیں کہیں آپ بھی اپنا نقصان تو نہیں کر رہے ۔۔۔

پھل خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں ؟ جان لیں کہیں آپ بھی اپنا نقصان تو نہیں کر رہے ۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھل خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں ؟ جان لیں کہیں آپ بھی اپنا نقصان تو نہیں کر رہے ۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔