رمضان میں گھر کے کاموں میں اضافہ ہوجاتا ہے، پہلے جہاں ایک ڈش بنتی تھی اب وہیں 3 وقت کیلیئے الگ الگ کھانے پکانے پڑتے ہیں۔ ایسے میں وہ چاہتی ہیں کہ چھوٹے موٹے کام پہلے سے کر کے رکھ لیں تا کہ بعد میں وقت بچ سکے۔
اب چونکہ رمضان میں کھانے پینے کا رجحان بڑھ جاتا ہے تو ایسے میں جب پیاز سستی ملے تو خرید کر گھر لے آئیں اور اسے فرائی کر کے محفوظ کرلیں۔تو آئیے آج ہم آپ کو بغیر تیل کے پیاز فرائی کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔
بغیر تیل کے پیاز فرائی کرنے اور محفوظ کرنے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے پیاز کو دھو کر سوکھا لیں، پھر اسکو چُھری یا سلائسر کی مدد سے ایک دم باریک کاٹ لیں، اور پیاز ایک برابر کاٹنی ہے کیونکہ موٹی پتلی پیاز کو فرائی ہونے میں الگ الگ وقت درکار ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایک جیسا رنک نہیں آتا
۔ اب فرائی پین یا ایک نان اسٹک پین کو ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھیں، جب وہ گرم ہوجائے تو اس میں تھوڑی سی کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور اسے چمچ سے اس وقت تک ہلائیں جب تک اسکی نمی نہ سوکھ جائے
۔ دھیان رکھیں کہ ایک ساتھ بہت ساری پیاز نہ ڈالیں ورنہ وہ نرم ہوجائے گی
۔ نمی سوکھنے کے بعد چولہا بند کر کے پیاز کو ٹھنڈا کرلیں، اسکے بعد اسے دوبارہ چولہے پر رکھ کر اس وقت تک فرائی کریں جب تک یہ گولڈن براؤن نہ ہوجائے۔
۔ اب اس پیاز کو پوری طرح ٹھنڈا ہونے دیں، اسکے بعد ایک سوکھے ڈبے میں اسے بھر کر رکھ دیں۔ ڈبے میں کہیں سے بھی نمی نہیں ہونی چاہیئے اور اسکا ڈھکن بھی ٹائٹ ہونا چاہیئے۔
۔ اسطرح آپ کی بغیر تیل کے پیاز بھی فرائی ہوگئی اور اسے آپ نے محفوظ بھی کرلیا۔