سبز چائے کے فوائد تو بہت لیکن چند نقصانات بھی ہیں ! ضرور جانیں

آج کل سبز چائے کا استعمال نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے اس میں کچھ شک نہیں کہ اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے- سبز چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس ہمارے لئے فائدہ مند ہیں اس کے علاوہ اس میں ایسی غذائی اجزاء ہیں جو ہر عمر کے افراد کے لئے فائدہ مند ہیں-
سبز چائے کا استعمال کرنے والے افراد کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں سبز چائے کا زیادہ استعمال نہ کریں دن میں ایک سے دو کپ چائے پئیں اس سے زیادہ استعمال صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے- سونے سے پہلے کم از کم تین گھنٹے پہلے چائے پی لیں سبز چائے ہمیشہ کسی اچھے برانڈ کی ہی استعمال کریں اب ہم پہلے سبز چائے کے طبعی فوائد کو جاننے کی کوشش کریں گے اور اس کے بعد میں آپ کو اس کے کچھ نقصانات سے بھی آگاہ کروں گا ۔

سبز چائے کے فوائد:
٭سبز چائے کا استعمال کرنے والوں کی ذہنی صلاحیتیں بہتر ہو جاتی ہیں یہ دماغ کو توانائی پہنچاتی ہے اس کے علاوہ یہ الزائمر کے مرض سے بھی محفوظ رکھتی ہے
٭سبز چائے پینے سے موٹاپا کم ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں کیفین اور فیٹی ایسڈ موجود ہے جب آپ کھانا کھا لیں تو اس کے بیس سے آدھا گھنٹہ بعد ایک کپ سبز چائے کا پی لیا کریں یہ چربی کو زائل کرتی ہے
٭سبز چائے جسم کو طاقت بھی فراہم کرتی ہے
٭سبز چائے جسم میں کینسر کے خلیات کا خاتمہ کرتی ہے اور انہیں بڑھنے سے روکتی ہے سبز چائے کا استعمال کرنے والوں میں آنت کے کینسر اور بریسٹ کینسر کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے
٭سبز چائے پینے والوں کو ذیابیطس ،یرقان اور جگر کے امراض کم ہوتے ہیں
٭سبز چائے دانتوں کی حفاظت بھی کرتی ہے یہ دانتوں میں جراثیم کی پیدائش کو روکتی ہے
٭سبز چائے کے استعمال سے دل کو فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ یہ خراب کولیسٹڑول کو روکتی ہے خون کو رواں دواں رکھتی ہے
٭سبز چائے کا استعمال کرنے والے جوڑوں کے دردوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں
٭سبز چائے اندرونی سوجن کا خاتمہ کرتی ہے
٭سبز چائے الرجی سے محفوظ رکھتی ہے
٭سبز چائے کے استعمال سے آپ دمہ جیسے مرض سے بچ جاتے ہیں
٭سبز چائے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

سبز چائے کے نقصانات:
٭اگر سبز چائے کو خالی پیٹ پیا جائے تو اس سے معدے کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ سینے کی جلن اور تیزابیت بھی ہو جاتی ہے سبز چائے کو ہمیشہ کھانا کھانے کے بیس منٹ بعد ہی پیا کریں
٭سبز چائے کا استعمال حاملہ خواتین ہر گز نہ کریں
٭سبز چائے کے زیادہ استعمال سے جسم میں آئرن کی کمی ہو جاتی ہے کیونکہ یہ آئرن کو جسم میں جذب ہونے سے روکے رکھتی ہے
٭سبز چائے کا زیادہ استعمال کرنے والوں میں کیفین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو نیند کے لئے نقصان دہ ہے ٭سبز چائے کا زیادہ استعمال سردرد کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

By Dr Tanveer Serwar  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   18378 Views   |   05 Sep 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سبز چائے کے فوائد تو بہت لیکن چند نقصانات بھی ہیں ! ضرور جانیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سبز چائے کے فوائد تو بہت لیکن چند نقصانات بھی ہیں ! ضرور جانیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.