گھر میں صرف ایک پنکھا چلتا ہے اور ہزاروں کا بل آگیا.. سنگیتا سمیت شوبز شخصیات بجلی کے آسمان کو چھوتے بل دیکھ کر تڑپ اٹھیں

"ارے بجلی والو. خدا کے لیے ہم پر رحم کرو. صرف ایک اے سی کا بل 60 ہزار کیسے ہو سکتا ہے؟ اب عوام پر اور کتنے ٹیکس لگاﺅ گے؟ 20 ہزار بجلی ہوگا اور اس پر 40 ہزار روپے کا ٹیکس دینا ہوگا؟"

یہ دہائی دینے والی ہیں ملک کی نامور اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر سنگیتا جو اس ماہ بجلی کا بل دیکھ کر بلبلا اٹھی ہیں.

سنگیتا کا کہنا ہے کہ اس مہینے میرے گھر 60 ہزارر وپے کا بل آیا ہے جس میں میرے گھر کا بل 20 ہزار جبکہ 40 ہزار روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرنے ہوں گے.

سنگیتا مزید کہتی ہیں کہ میں صرف ایک اے سی چلاتی ہوں. دوسرے اے سی میں نے رکھ دیے ہیں، وہ لگائے ہی نہیں ہیں لیکن پھر بھی 60 ہزار روپے کا بل آیا ہے.

واضح رہے کہ اس سے پہلے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار راشد محمود بھی بجلی کے بل کے خلاف ویڈیو اپلوڈ کرچکے ہیں. ان کا اس ماہ کا بل 45 ہزار سے زیادہ تھا جس پر وہ سخت دلبرداشتہ ہیں.

اس کے علاوہ ماضی کی اداکارہ نشو بیگم کا بل ایک لاکھ روپے آیا ہے جبکہ مشہور کامیڈین غفار لہری بھی اس ماہ بجلی کا بل دیکھ کر صدمے کا شکار ہیں..

غفار لہری کا کہنا ہے کہ میرا کرائے کے چھوٹا سا گھر ہے جس میں صرف ایک پنکھا چلتا ہے. میرا بجلی کا بل تین ہزار روپے بل آنا چاہیے تھا لیکن 20 ہزار روپے کا بل بھیجا گیا ہے. جب معلومات کرنے گیا تو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کا کہنا تھا کہ یہ بل ہر حال میں ادا کرنا ہوگا. غفار لہری کا کہنا تھا کہ ہم جیسے آرٹسٹ کو اتنے بھاری بل بھیجنا مارنے کے برابر ہے. ہمیں 6 ماہ تک کام نہیں ملتا. حکومت سے سوال ہے کہ اتنا بھاری بل ہم کیسے ادا کریں؟

Sangeeta Ka Bijli Ka Bill

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sangeeta Ka Bijli Ka Bill and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sangeeta Ka Bijli Ka Bill to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   769 Views   |   04 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

گھر میں صرف ایک پنکھا چلتا ہے اور ہزاروں کا بل آگیا.. سنگیتا سمیت شوبز شخصیات بجلی کے آسمان کو چھوتے بل دیکھ کر تڑپ اٹھیں

گھر میں صرف ایک پنکھا چلتا ہے اور ہزاروں کا بل آگیا.. سنگیتا سمیت شوبز شخصیات بجلی کے آسمان کو چھوتے بل دیکھ کر تڑپ اٹھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر میں صرف ایک پنکھا چلتا ہے اور ہزاروں کا بل آگیا.. سنگیتا سمیت شوبز شخصیات بجلی کے آسمان کو چھوتے بل دیکھ کر تڑپ اٹھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔