بیٹے کو جنم دیتے ہی بیوی دنیا سے چلی گئی۔۔ بے بس ڈاکٹر کا اپنی بیوی کو آنکھوں کے سامنے موت کے منہ میں جاتا دیکھنے کا افسوس ناک واقعہ

“جب میں اپنی بیوی کو اسپتال چھوڑ رہا تھا تب نہیں جانتا تھا کہ یہ واپس کبھی گھر نہیں آئے گی۔ میری بیوی بفیلو نے ہمارے دوسرے بیٹے کو جنم دیا اور پھر اس کی طبعیت اتنی خراب ہوگئی کہ وہ زندہ نہیں بچی اور دنیا سے چلی گئی۔ میں بیٹے کو اکیلے گھر واپس لاتے ہوئے بہت رویا ہوں“

یہ کہنا ہے امریکی ریاست نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جیرڈ ولسن کا جنھوں نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر اپنی محبت کرنے والی 27 سالہ بیوی کو ہمیشہ کے لئے کھو دیا۔ اب جیرڈ کے دو بیٹے لنکن اور جیبرئیل ہیں۔ ان کا چھوٹا بیٹا صرف ایک ماہ کا ہے اور وہ اسپتال میں ڈیوٹی کرنے کے بعد بچوں کا خیال بھی رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر جیرڈ کے مطابق ان کی اہلیہ دوران حمل گر گئیں تھیں جس کے باعث انھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کچھ دیر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹروں نے امید دلائی تھی کہ ماں اور بچہ دونوں بچ جائیں گے اور ایسا ہی ہوا۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ جب بیوی سے ملے تو وہ بالکل ٹھیک تھیں لیکن اگلے ہی گھنٹے ان کی طبعیت بگڑ گئی۔

“یہ وہ لمحہ تھا جب میں اپنی بیوی کو اپنے سامنے دم توڑتا دیکھ رہا تھا اور کچھ نہیں کرسکتا تھا کیوں کہ نہ تو اس کا بلڈ پریشر قابو میں آرہا تھا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اس کا چہرہ سفید پڑ گیا اور وہ ہمیں چھوڑ کر چلی گئی“

ڈاکٹر جیرڈ کہتے ہیں کہ انھیں اپنے بیٹوں کی پرورش کرنے کے علاوہ ان کے اندر ان کی ماں کی یادوں کو بھی زندہ رکھنا ہے۔ کیونکہ وہ اپنی بیوی کو کبھی بھول نہیں سکتے۔

Betay Ko Janam Detahi Hi Biwi Dunya Se Chali Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Betay Ko Janam Detahi Hi Biwi Dunya Se Chali Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Betay Ko Janam Detahi Hi Biwi Dunya Se Chali Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4980 Views   |   28 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

بیٹے کو جنم دیتے ہی بیوی دنیا سے چلی گئی۔۔ بے بس ڈاکٹر کا اپنی بیوی کو آنکھوں کے سامنے موت کے منہ میں جاتا دیکھنے کا افسوس ناک واقعہ

بیٹے کو جنم دیتے ہی بیوی دنیا سے چلی گئی۔۔ بے بس ڈاکٹر کا اپنی بیوی کو آنکھوں کے سامنے موت کے منہ میں جاتا دیکھنے کا افسوس ناک واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کو جنم دیتے ہی بیوی دنیا سے چلی گئی۔۔ بے بس ڈاکٹر کا اپنی بیوی کو آنکھوں کے سامنے موت کے منہ میں جاتا دیکھنے کا افسوس ناک واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔