مشین نہ ہو تو بلڈ پریشر کیسے چیک کریں؟

بلڈ پریشر میں اضافہ یا کمی دونوں صحت کے لیے تباہ کن مانے جاتے ہیں۔
عام طور پر بلڈ پریشر کو دیکھنے کے لیے مخصوص مشین کا استعمال کیا جاتا ہے، مگر یہ طبی آلہ اکثر افراد کے گھر میں نہیں ہوتا، مگر درست ریڈنگ کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

مگر انقباضی بلڈ پریشر کو چیک کرکے جاننا چاہیے کہ وہ معمول پر ہے تو ایسا بھی بغیر کسی مشین کے ممکن ہے۔
جی ہاں آپ اپنی نبض سے ایک اندازہ لے سکتے ہیں جو کافی حد تک ٹھیک ہوتا ہے۔

کلائی کے نیچے انگلیاں رکھیں
انقباضی بلڈ پریشر کو دیکھنے کے لیے سب سے پہلے نبض کو ڈھونڈنا ہوتا ہے، نبض اس حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ معمول پر ہے یا نہیں۔ خیال رہے کہ یہ ایک عام تخمینہ ہوتا ہے اور اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ بلڈ پریشر لو نہیں ہے، ہائی بلڈ پریشر کا علم نہیں ہوتا۔ اپنی شہادت اور درمیانی انگلی کو کلائی کے نیچے نبض کے مقام پر رکھیں۔

نبض کو چیک کریں
جب انگلیاں اس حصے میں رکھ دیں تو آپ نبض کی حرکت کو محسوس کرسکتے ہیں، اگر آپ نبض کو محسوس کریں تو یہ اس بات کا عندیہ ہوتا ہے کہ انقباضی پیمانہ کم از کم 80mmHg ہے جو معمول کا ہے، اگر نبض محسوس نہیں ہوتی تو وہ 80mmHg سے کم ہوسکتا ہے جو کسی حد تک معمول کا ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔

دوبارہ چیک کریں
آپ نبض کو دن میں کسی وقت دوبارہ چیک کرکے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کس طرح کسی سرگرمی کے بعد نبض چلنے کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے بلڈ پریشر لو، نارمل یا ہائی ہونے کے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اگر معتدل جسمانی سرگرمی کے بعد بھی نبض محسوس نہ ہو تو اس بات کے امکانات ہیں کہ آپ لو بلڈ پریشر کے شکار ہیں، اسی طرح کسی بھی قسم کی بے ترتیبی کا شبہ ہونے پر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

Blood Pressure Check Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Blood Pressure Check Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Blood Pressure Check Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aneela  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   19798 Views   |   10 Aug 2020
About the Author:

Aneela is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aneela is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مشین نہ ہو تو بلڈ پریشر کیسے چیک کریں؟

مشین نہ ہو تو بلڈ پریشر کیسے چیک کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مشین نہ ہو تو بلڈ پریشر کیسے چیک کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔