Fazila Qazi Talks About Bridal Behavior And Desires
شوبز انڈسٹری کی سینئر اور باوقار اداکارہ فضیلہ قاضی نے حال ہی میں ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شادی کے دن کی حقیقت اور لڑکیوں کی غلط فہم فینٹسی پر دلچسپ مگر بامعنی باتیں شیئر کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر دلہن اپنی انٹری کے لمحے میں خود کو ڈراموں کی ہیروئن تصور کرتی ہے۔ گویا اسٹیج پر نہیں، کسی فلم کے سیٹ پر چل رہی ہو۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ڈرامے کا جادو حقیقی زندگی میں نہیں آتا۔ جب دلہن خود کو ہیروئن سمجھ کر انٹری دیتی ہے تو والدین پر بھی غیر ضروری دباؤ بڑھ جاتا ہے کہ کپڑے، جیولری اور ہر چیز بالکل ’’میچ‘‘ ہونی چاہیے۔
فضیلہ قاضی کے مطابق آج کی لڑکیوں کا یہ جملہ 'یہ میرا دن ہے'، میں بس انجوائے کرنا چاہتی ہوں، ایک نئی سوچ بن چکا ہے، لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ صرف اس دن کی خوشی کے بجائے آگے آنے والی زندگی پر توجہ دی جائے۔ شادی ایک لمحے کا نہیں بلکہ پوری زندگی کا سفر ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ ہم شادی کو ایک دن کی تقریب سمجھ کر اسی میں سب کچھ سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی سوچ بعد میں مسائل پیدا کرتی ہے۔ جب خاندان بے مقصد رسمیں اور تقاضے شامل کرتے ہیں تو نئے رشتے میں بلاوجہ کی تلخی جنم لیتی ہے، جو یادوں میں نقش ہو جاتی ہے۔
آخر میں اداکارہ نے خوبصورت مشورہ دیا کہ اصل مقصد کو نہ بھولیں۔ شادی کا دن صرف تصاویر اور انٹری کا نہیں، بلکہ ایک نئے رشتے کی مضبوط بنیاد رکھنے کا موقع ہے۔ اگر اس دن کو فطری انداز میں گزارا جائے اور غیر ضروری توقعات کم رکھی جائیں تو آنے والے دن یقیناً زیادہ خوشگوار ثابت ہو سکتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fazila Qazi Talks About Bridal Behavior And Desires and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fazila Qazi Talks About Bridal Behavior And Desires to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.