کیا ہمارے گھر آپ راشن ڈلواتی ہیں.. چوتھی بیٹی کی پیدائش پر ایسا کیا ہوا تھا کہ بتاتے ہوئے ٹیپو شاہ کی اہلیہ پھٹ پڑیں؟

“پاکستان میں مشہو شخصیات کے بچوں کے لیے خصوصی اسکولز بنائے جائیں"

یہ کہنا ہے پاکستان کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو کی اہلیہ حاجرہ شاہ کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران حاجرہ شاہ نے ایک حیران کن اپیل کی کہ پاکستان میں ایسے اسکولز بنائے جائیں جہاں صرف سلیبریٹی بچوں کو تعلیم دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بچیوں کو اکثر بُلی کیا جاتا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ایسے ماحول میں پڑھیں جہاں انہیں اس قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شو کے دوران عدنان شاہ نے اپنے خاندان اور چوتھی بیٹی کی پیدائش کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کی چوتھی بیٹی کی پیدائش ہوئی تو خاندان کے کچھ افراد نے افسوس کا اظہار کیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ خود اپنی بیٹیوں کی پرورش کریں گے اور کسی سے راشن یا مالی مدد کی توقع نہیں رکھتے۔

عدنان شاہ نے کہا کہ انہیں اللہ کی مہربانی پر فخر ہے کہ انہیں اولاد ملی ہے اور وہ اس پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سلیبریٹی بچوں کو اسکول میں اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ ان کی شناخت کی وجہ سے دیگر بچے ان کا مذاق اُڑاتے ہیں۔

حاجرہ شاہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی بچیاں بہت زیادہ بُلی ہوتی ہیں۔ ان کی یہ اپیل کہ سلیبریٹی بچوں کے لیے الگ اسکولز بنائے جائیں، دراصل ان کے بچوں کو درپیش مسائل کا حل نکالنے کی کوشش ہے۔

Tipu Shah Family Interview

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tipu Shah Family Interview and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tipu Shah Family Interview to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3012 Views   |   13 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا ہمارے گھر آپ راشن ڈلواتی ہیں.. چوتھی بیٹی کی پیدائش پر ایسا کیا ہوا تھا کہ بتاتے ہوئے ٹیپو شاہ کی اہلیہ پھٹ پڑیں؟

کیا ہمارے گھر آپ راشن ڈلواتی ہیں.. چوتھی بیٹی کی پیدائش پر ایسا کیا ہوا تھا کہ بتاتے ہوئے ٹیپو شاہ کی اہلیہ پھٹ پڑیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا ہمارے گھر آپ راشن ڈلواتی ہیں.. چوتھی بیٹی کی پیدائش پر ایسا کیا ہوا تھا کہ بتاتے ہوئے ٹیپو شاہ کی اہلیہ پھٹ پڑیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔