زیتون کا تیل جلد کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کس طرح کام کرتا ہے؟ جانیئے زیتون کے تیل کے چند حیران کُن فوائد اور طریقہ استعمال

کیا آپ جانتے ہیں کہ قدیم زمانے میں زیتون کے تیل کو سونے کا پانی بھی کہا جاتا تھا اور اس کی وجہ تھی زیتون کے تیل کہ جادوئی خصوصیات جو صحت کے کے لئے بہہترین تیل قرار دیا جاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ تیل آپ کی جلد کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟
زیتون کے تیل کے بہت سے فوائد ہیں، وزن میں کمی، بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول، کینسر، جوڑوں کے درد ان سب میں زیتون کے تیل کا استعمال مفید ہے، مگر جلد کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے اسے کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے آیئے اُ کو اس کے چند طریقے بتاتے ہیں۔

زیتون کے تیل کے جلد کے فوائد

جلد کو موسچرائز کرے

زیتون کے تیل میں وٹامن ای ہوتا ہے، جو سوزش، کیل مہاسوں کا علاج کرکے جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور جلد کو چنبل اور جلد کے کینسر جیسی سنگین بیماریوں سے بچاتا ہے، ساتھ ہی یہ ایک ایکسفولیٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے اس کے استعمال سے جلد نرم و ملائم اور صاف شفاف ہو جاتی ہے۔

چہرے کے دانے اور کیل مہاسے دور کرنے کے لئے زیتون کے تیل کا ماسک

• کپ 1/3 دہی
• کپ ¼ شہد
• 2 چائے کے چمچ زیتون کا تیل

ترکیب

• ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور گاڑھا محلول بنا لیں۔
• اس محلول کو اپنے چہرے پر لگائیں اور تقریباً 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
• اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
• آپ ہفتے میں ایک بار اس نسخے پر عمل کر سکتے ہیں۔

زیتون کے تیل کی اینٹی ایجنگ خصوصیات

زیتون کا تیل اینٹی ایجنگ خصوصیات رکھتا ہے، جیسے جیسے آپ کی عمر ہوتی ہے، آپ کی جلد خراب ہونے لگتی ہے اور جھریاں پڑنے لگتی ہیں، آپ زیتون کے تیل سے عمر بڑھنے کی ان علامات کو موخر کر سکتے ہیں۔

جھریاں اور جھائیاں دور کرنے کا طریقہ اجزاء

• کھانے کے چمچ 2 زیتون کا تیل
• لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ
• ایک چٹکی سمندری نمک

ترکیب

• زیتون کے تیل کے چند قطروں سے چہرے کی مالش کریں۔
• بقیہ تیل کو سمندری نمک کے ساتھ ملا کر ایکسفولینٹ بنائیں۔
• تازگی محسوس کرنے کے لیے لیموں کا رس شامل کریں۔
• اس مکسچر کو اپنے چہرے کے ان حصوں پر رگڑیں جو خشک، کھردرے اور کھردرے ہیں اور اچھی طرح مساج کریں۔

ہونٹوں کو نرم و ملائم بنانے کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال

ہم انسٹاگرام اور فیس بک کی ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں، جہاں ہم فخر کے ساتھ اپنی سیلفیز پوسٹ کرتے ہیں، اور اگر یہ ایک خوبصورت تصویر بنانی ہیں تو آپ کو اپنے ہونٹوں کا بھی خیال رکھنا پڑے گا تاکہ یہ تصویر میں خوبصورت نظر آئیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ زیتون کا تیل آپ کے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور خوبصورت بنا سکتا ہے؟

ہونٹوں کو نرم بنانے والا اسکرب

اجزاء

• پسی ہوئی براؤن شوگر
• زیتون کے تیل کے چند قطرے
• ایک عدد لیموں کا رس

ترکیب

• ان تمام اجزاء کو مکس کریں اور ہونٹوں پر لگا کر سونے سے پہلے اپنے ہونٹوں کو پانچ منٹ تک رگڑیں۔
• زیتون کا تیل آپ کے پھٹے ہوئے ہونٹوں کو ہموار کرنے میں مدد کرتا ہے۔
• چینی اور لیموں ایکسفولیٹنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

Olive Oil Beauty Benefits In Urdu

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Olive Oil Beauty Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Olive Oil Beauty Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   6064 Views   |   10 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

زیتون کا تیل جلد کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کس طرح کام کرتا ہے؟ جانیئے زیتون کے تیل کے چند حیران کُن فوائد اور طریقہ استعمال

زیتون کا تیل جلد کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کس طرح کام کرتا ہے؟ جانیئے زیتون کے تیل کے چند حیران کُن فوائد اور طریقہ استعمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیتون کا تیل جلد کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کس طرح کام کرتا ہے؟ جانیئے زیتون کے تیل کے چند حیران کُن فوائد اور طریقہ استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔