Jama Taqseem Episode 9 Jolts The Audience
"چچا ہی سدرہ کے محافظ ہیں، یہ منظر دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوگئے"
"ماؤں کو شیرنی بننا ہوگا تاکہ وہ اپنی بچیوں کو بچا سکیں" — ایک اور صارف کا تبصرہ
"شفق کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے احساسِ جرم کو جس خوبصورتی سے پیش کیا، وہ دل کو چھو گیا"
ڈرامہ "جمع تقسیم" نے اس ہفتے ایک ایسا موضوع چھیڑا جس نے ناظرین کو ہلا کر رکھ دیا۔ سروت نذیر کی تحریر اور علی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈرامہ پہلے ہی اپنے جاندار کرداروں اور معاشرتی حقیقتوں کے بے باک اظہار کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا، لیکن تازہ قسط نے ہر حد پار کر دی۔
اس قسط میں دکھایا گیا کہ کس طرح ایک لڑکی اپنے ہی گھر میں محفوظ نہیں ہوتی۔ سدرہ اور ذیشان کا ٹریک اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرتا ہے جس پر اکثر لوگ آنکھیں بند کر لیتے ہیں ڈرامے کے مرکزی کردار قیس (طلحہ چوہدری) نے جب ذیشان کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور سدرہ کو بچایا تو ناظرین نے سوشل میڈیا پر تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔
اس منظر میں دکھایا گیا خوف، ماں اور بیٹی کا درد، قیس کا مضبوط اور حقیقت پسندانہ رویہ، اور شفق کا احساسِ ندامت. سب کچھ اتنی حقیقت کے قریب دکھایا گیا کہ ناظرین خود کو جذبات سے الگ نہ رکھ سکے۔
"جمع تقسیم" اس معاشرتی نظام پر سوال اٹھاتا ہے جہاں مشترکہ خاندانی نظام کے نام پر اکثر عورتیں اپنی آواز دبانے پر مجبور کر دی جاتی ہیں۔ یہ ڈرامہ ان حقائق کو بے نقاب کر رہا ہے جو عام طور پر اسکرین پر چھپائے جاتے ہیں
مداحوں کے مطابق، اس قسط نے یہ ثابت کر دیا کہ "جمع تقسیم" صرف ایک تفریحی کہانی نہیں بلکہ ایک سماجی آئینہ ہے جو دکھاتا ہے کہ خاموش رہنے کی قیمت بعض اوقات عزت اور تحفظ سے بھی زیادہ بھاری پڑتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jama Taqseem Episode 9 Jolts The Audience and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jama Taqseem Episode 9 Jolts The Audience to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.