اکثر جب کبھی ہم پھل خریدتے ہیں تو ہمیشہ ہی مار کھا جاتے ہیں کیونکہ بظاہر اچھا دکھائی دینے والا پھل اندر سے کچا معلوم ہوتا ہے۔
کے فوڈز ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو تربوز اور خربوزے کی شناخت سے متعلق بتائیں گے۔
تربوز:
تربوز ایک ایسا پھل ہے جو کہ سائز میں کافی بڑا ہوتا ہے، عام طور پر ایسے پھل کو خریدتے وقت گاہک یہ خیال کر لیتا ہے کہ ہرا دکھنے والا پھل ہی اچھا ہوتا ہے۔ مگر یہی سب سے بڑی غلط فہمی ہوتی ہے۔
تربوز کی شناخت کرتے ہوئے سب سے اہم چیز جس پر غور کرنا چاہیے وہ ہے تربوز پر ایک زرد پیلے رنگ کا دھبی چھال پر موجود ہوتا ہے جو کہ اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہوتا ہے کہ یہ تربوز کھانے کے قابل ہے اور پکا ہوا ہے۔
اسی طرح اگر آپ تربوز کو اٹھاتے ہو اور وہ تربوز کافی وزنی ہے، تو یہ بھی پکے ہوئے تربوز کی نشانی ہے، جبکہ ہرے رنگ کے اور وزن میں بھی کم تربوز پکے ہوئے نہیں ہوتے ہیں۔
اس طرح تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو پھل کو مسترد کردیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اس چن لیں۔
خربوزے:
خربوزے کو خریدتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ خربوزہ وزنی ہو اور گولائی میں ہو، کیونکہ میٹھے اور اچھے خربوزے کی ایک اہم کوائلٹی یہی ہے۔ اس کے بعد سب سے اہم چیز ہے خربوزے کی چھال پر موجود کوئی نقص یا دھبہ۔
اگر زرد رنگ کے خربوزے پر کوئی دھبہ یا نشان ہے تو ایسے خربوزے کو ہر گز نہ خریدیں، ساتھ ہی بھی دیکھ لیں کہ خربوزے پر کوئی لکیر تو نہیں۔ کیونکہ ایسے خربوزے زیادہ پک جانے کی وجہ سے خراب بھی ہو سکتے ہیں۔
خربوزے کو اچھی طرح دبا کر چیک کرلیں، اگر خربوزہ سخت معلوم ہو رہا ہے تو اس بات کی نشانی ہے کہ خربوزہ کھانے کے قابل تو ہے ہی ساتھ میٹھا اور رسیلا بھی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Meethy Tarbooz Ki Nishani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Meethy Tarbooz Ki Nishani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Urooj is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Urooj is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
میٹھے رسیلے تربوز کو پہنچاننے کے 3 آسان طریقے
میٹھے رسیلے تربوز کو پہنچاننے کے 3 آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میٹھے رسیلے تربوز کو پہنچاننے کے 3 آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔