لیچی، نفیس، مزیدار اور فائدے مند پھل

کھٹی میٹھی لیچی، گرمیوں کا خاص پھل ہے۔ ماہرین کے مطابق اس موسم میں لیچی کا استعمال نہایت ہی مفید ہے۔ لیچی کا نباتاتی نام لیچی چائنین سیس (Litchi Chinese) ہے۔ لیچی میں باہر کی طرف ایک پتلا اور سخت سرخ گلابی چھلکا ہوتا ہے جو پر تیز نوکدار اُبھار ہوتے ہیں۔ اس کے اندرونی جانب ایک جھلی ہوتی ہے جس میں لیچی کا سفید گودا بڑے سے بیج کے ساتھ لپٹا ہوتا ہے۔ گودے کا ذائقہ نہایت شیریں اور خوش مزہ ہوتا ہے۔ یہ پھل نہایت حساس ہے اور پیڑ سے اتر کر بہت جلد خراب ہو جا تا ہے-

اطباء کے مطابق لیچی کا مزاج سرد و تر درجہ دوم ہے۔ لیچی کا اصل وطن چین ہے لیکن یہ بھارت میں بہار کے ضلع مظفرپور، اُترپردیش میں ہمالیہ کے دامن، ڈھیرہ دون کی وادی نیز آسام و مغربی بنگال کے علاوہ پاکستان میں سندھ کے بعض علاقوں میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔ لیچی کے درخت کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ اس میں پھول لگتے ہی شہد کی مکھیاں پالی جاتی ہیں اور اس سے تیار ہونے والا شہد انتہائی عمدہ ہوتا ہے۔

لیچی ایک عمدہ اور نفیس صحت بخش پھل ہے۔ لیچی میں کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، سوڈیم، وٹامن اے، بی، سی، تھائیمین، زنک، کاپر اور ریبوفلووین پایا جاتا ہے۔ لیچی دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ مفرح و مقوی قلب ہے دل کی کمزوری اور خفقان (دل کی دھڑکن یک دم تیز ہوجانے) میں بہت زیادہ مفید ہے۔

لیچی پیاس بجھاتی اور جگر کے بیشتر امراض خصوصاً جگر بڑھنے میں نہایت فائدہ مند ہے۔ ہاتھ پاؤں کی جلن و یرقان میں مفید ہے۔ لیچی کم مقدار میں زیادہ دورانیہ بعد کھانا زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔ ۲ سے ۳ دانے، چھ چھ گھنٹے کے بعد کھانے سے خون صالح پیدا کرتی ہے۔

تازہ ترین تحقیقات کے مطابق لیچی کا استعمال ہر قسم کے کینسر سے بچاتا ہے۔ خصوصاً اینٹی بریسٹ کینسر ہے۔ خواتین کی ہڈیوں کے بھربھرے پن میں مؤثر ہے۔

لیچی میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔روزانہ سو گرام لیچی کا استعمال پورے دن کی وٹامن سی کی ضرورت پوری کردیتا ہے۔ لیچی میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ پھل تمام عمر کے افراد کے لیے فائدے مند ہے۔ تازہ لیچی جلد بہتر بناتی ہے اور جسم کو طاقت دیتی ہے۔ قدرت کا یہ نفیس عطیہ‘ ایک بہترین اسکن ٹانک اور خواتین کی بیشتر امراض میں مفید ہے-

ماہرین کا کہنا ہے کہ لیچی میں کیلوریز اور کولیسٹرول کی مقدار کافی کم ہوتی ہے تاہم اس اس میں فائبر کی موجودگی وزن کی زیادتی سے پریشان افراد کے لیے خاصی مفید ہوتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لیچی کا استعمال جسم میں خون کی روانی کو بہتر کرتا ہے جبکہ لیچی میں اولیگونل کی موجودگی وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ انسانی جلد کو خطرناک الٹروائلٹ شعاعوں کے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

لیچی یرقان کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے جبکہ یہ ہاضمہ کو بھی تیز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

احتیاط

لیچی کی مقدار خوراک 100 گرام ہے۔ اس سے زیادہ استعمال مناسب نہیں کیونکہ اس کے کثرت استعمال سے بعض اوقات حلق اور زبان پر دانے نکل آتے ہیں۔ لیچی بلغم بڑھاتی ہے اس لیے دمے کے مریض اور بلغمی مزاج والے زیادہ استعمال نہ کریں۔ اس کے کھانے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد پانی پینا چاہیے، پہلے پانی پینا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

Lychee Nutrition Facts And Health Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lychee Nutrition Facts And Health Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lychee Nutrition Facts And Health Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5496 Views   |   18 May 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

لیچی، نفیس، مزیدار اور فائدے مند پھل

لیچی، نفیس، مزیدار اور فائدے مند پھل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیچی، نفیس، مزیدار اور فائدے مند پھل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔