اگر آپ نہار منہ یہ چیزیں کھا رہے ہیں تو ایسا ہر گز نہ کریں کیونکہ ۔۔ وہ 5 چیزیں کونسی ہیں جو ڈاکٹرز نہار منہ کھانے سے منع کرتے ہیں؟

صبح صبح نہار منہ چیزیں کھانے یا پینے کا تو ڈاکٹرز بھی مشورہ دیتے ہیں مگر کونسی چیزیں نہار منہ نہیں کھانی چاہئیں یہ بات آپ کے لیے جاننا ضروری ہیں اس سے پہلے کوئی بڑی مصیب آپ کے سامنے کھڑی ہوجائے۔

جیسا کہ آج کے دور میں بیماریاں طاقتور ہوچکی ہیں جس کے باعث انسان کو اپنی صحت کے زیادہ خیال رکھنا پڑ رہا ہے اور ڈاکٹروں کے پاس بھی مریضوں کی لمبی قطاریں لگ ہوتی ہیں۔ اگر ہم خود چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھیں اور اپنی صحت پر توجہ کریں تو سنگین مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

طبی ماہرین بھی ہمیں روزمرہ کھانے پینے کی چیزوں کے اوقات کار سے آگاہ کرتے رہتے ہیں کہ کس قت کونسی چیز کھانا صحیح ہے اور کب نقصان دہ ہے۔ اسی حوالے سے صحت کے ماہرین اس بات سے بھی لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ صبح سویرے نہار منہ چند چیزیں نہیں کھانی چاہئیں ورنہ نقصان بھی اٹھانا پڑسکتا ہے۔
آیئے جانتے ہیں۔

1- دہی

دہی ایک خالص غذا ء ہے جس کے کئی فائدے موجود ہیں۔ بچپن سے ہمیں یہی بتایا جاتا ہے کہ خالی پیٹ دہی کا استعمال بہت فائدے مند ہیں لیکن یورپین ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نہار منہ دہی کھانے سے پیٹ میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہو سکتا ہے جو آپ کے پیٹ میں موجود لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے۔ اس لئے ناشتے کے بعد دہی کھانے سے گریز کریں۔

2- مٹھائی

صبح سویرے اٹھ کر نہار منہ مٹھائی کھانا یا میٹھا کھانا پتے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے اس کے علاوہ شوگر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے میٹھا انسولین کی سطح بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں لبلبے پر بوجھ میں اضافہ ہو جاتا ہے جو بعد میں شوگر کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
مزید یہ کہ نہار منہ پیسٹری اور کیک جیسی میٹھی غذاؤں سے اِجتناب کرنا چاہیئے جو کہ خمیر وغیرہ سے تیار کی جاتی ہیں کیونکہ ان غذاؤں سے معدے اور آنتوں میں تکلیف اور گیس کے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

3- کولڈ ڈرنکس

خالی معدے کولڈ ڈرنکس پینا معدے تک پہنچنے والے خون کی رفتار کو کم کر دیتا ہے جس کی وجہ سے کھانے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اور دیگر مسائل کے خطرات میں اِضافہ ہو سکتا ہے۔

4- کھیرا یا دیگر ہری سبزیاں

کچی سبزیوں میں امائنو ایسڈ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو خالی معدے کے لئے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، اگر اِن سبزیوں کو خالی پیٹ کھالیا جائے تو سینے کی جلن سمیت پیٹ درد کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

5- ترش پھل

ترش پھلوں میں پایا جانے والا ایسڈ خالی پیٹ کھانے سے سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے اور ان سے گیسٹرک السر کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

Nihar Moun Ye Cheezain Na Khayn

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nihar Moun Ye Cheezain Na Khayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nihar Moun Ye Cheezain Na Khayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   15309 Views   |   17 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ نہار منہ یہ چیزیں کھا رہے ہیں تو ایسا ہر گز نہ کریں کیونکہ ۔۔ وہ 5 چیزیں کونسی ہیں جو ڈاکٹرز نہار منہ کھانے سے منع کرتے ہیں؟

اگر آپ نہار منہ یہ چیزیں کھا رہے ہیں تو ایسا ہر گز نہ کریں کیونکہ ۔۔ وہ 5 چیزیں کونسی ہیں جو ڈاکٹرز نہار منہ کھانے سے منع کرتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ نہار منہ یہ چیزیں کھا رہے ہیں تو ایسا ہر گز نہ کریں کیونکہ ۔۔ وہ 5 چیزیں کونسی ہیں جو ڈاکٹرز نہار منہ کھانے سے منع کرتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔