بہن کی موت کی وجہ سگا بھائی تھا کیونکہ ۔۔ زرین عمر نے عمر شریف اور ان کی بیٹی حرا عمر کی موت کی وجہ بتا کر سب کو حیران کردیا، انٹرویو

عمر شریف ایک لیجنڈری پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار، میزبان اور کامیڈین تھے، جن کا انتقال اکتوبر 2021 میں ہوا۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کے مداح ان کی موت پر کافی غمگین تھے۔

حال ہی میں، عمر شریف کی دوسری اہلیہ زرین عمر نے سماء ٹی وی پر انٹرویو دیا۔ جہاں انہوں نے عمر شریف کی موت کی افسوسناک وجہ بتاتے ہوئے اپنی بیٹی حرا عمر کی موت کی وجہ بھی بتا دی۔

حرا عمر کی موت پر بات کرتے ہوئے زرین عمر اور سماء ٹی وی کے بیورو چیف نعیم حنیف نے انکشاف کیا کہ، مبینہ طور پر عمر شریف کا بیٹا جواد، بہن حرا کی موت کا ذمہ دار تھا۔

نعیم حنیف نے بتایا کہ، ڈاکٹروں نے خون کے رشتوں کو گردہ عطیہ کرنے کا کہا تھا لیکن جواد نے اپنی بہن کو گردہ عطیہ نہیں کیا اور عطیہ دہندگان کا بندوبست کرنے کا مشورہ دیا۔ زرین عمر نے مزید انکشاف کیا کہ، جواد نے عمر شریف کی غیر موجودگی میں حرا کے علاج کے لیے دیے گئے پیسے بچانے کے لیے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کا انتخاب کیا۔ جس پر عمر شریف جواد سے کافی دکھی اور ناخوش تھے اور وہ جانتے تھے کہ جواد ان کی بیٹی کی بے وقت اور المناک موت کا ذمہ دار ہے۔

بیورو چیف نے یہ بھی کہا کہ، حرا زندہ ہوسکتی تھی، اگر اسے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے لیے نہ بھیجا جاتا۔

لیجنڈ فنکار عمر شریف کی موت پر بات کرتے ہوئے زرین عمر نے کہا کہ، عمر شریف انتہائی بیمار ہو گئے اور ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ میں انہیں بیرون ملک لے جاؤں۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپ کے پاس یہ سب کرنے کے لیئے 20 دن ہیں جن میں سے 5 دن جواد ضائع کر چکا ہے۔ میں بہت پریشان تھی ایسے میں جب امریکا کے ویزے کے لیے اپلائی کر رہی تھی تو جواد نے کہا، ہماری فیملی بھی ساتھ جائے گی، میں عمر کی زندگی کے لیے کوشاں تھی اور وہ اس وقت بھی ایسے مطالبات کر رہا تھا۔

Zareen Umer Reveals Umer Sharif And Daughter Death Reason

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zareen Umer Reveals Umer Sharif And Daughter Death Reason and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zareen Umer Reveals Umer Sharif And Daughter Death Reason to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   38217 Views   |   26 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بہن کی موت کی وجہ سگا بھائی تھا کیونکہ ۔۔ زرین عمر نے عمر شریف اور ان کی بیٹی حرا عمر کی موت کی وجہ بتا کر سب کو حیران کردیا، انٹرویو

بہن کی موت کی وجہ سگا بھائی تھا کیونکہ ۔۔ زرین عمر نے عمر شریف اور ان کی بیٹی حرا عمر کی موت کی وجہ بتا کر سب کو حیران کردیا، انٹرویو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بہن کی موت کی وجہ سگا بھائی تھا کیونکہ ۔۔ زرین عمر نے عمر شریف اور ان کی بیٹی حرا عمر کی موت کی وجہ بتا کر سب کو حیران کردیا، انٹرویو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔