نماسہ بوٹی جسے دھاماسا بوٹی اور فاگونیا کریٹیکا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جڑی بوٹی ایشیا اور افریقہ کے خشک علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ اور روایتی طور پر آیوروید اور روایتی عربی ادویات میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس آرٹیکل میں دھماسہ بوٹی کے چند حیرت انگیز فائدے بیان کیے جارہے ہیں۔
دھماسہ بوٹی کا استعمال
اس بوٹی کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور صبح ناشتے اور رات کے کھانے کے ایک گھنٹے بعد آدھا آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات
دھماسہ بوٹی میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں یہ اینٹی آکسیڈینٹ جسم کے خلیوں کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔ ان سے دائمی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔
سوزش سے بچاؤ
دھماسہ بوٹی کا استعمال سوزش ختم کرنے کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔ گٹھیا کے مرض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
بخار میں کمی
دھماسہ بوٹی بخار کم کرتی ہے اور جسم کا درجہ حرارت نارمل سطح پر لاتی ہے۔
سانس کی بیماریاں
یہ سانس کے مسائل جیسے کھانسی اور زکام کے علاج کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ اس سے سانس کے انفیکشن کی علامات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ہاضمہ بہتر کرتی ہے
کچھ روایتی طریقے بتاتے ہیں کہ دھماسہ بوٹی ہاضمے کے مسائل بشمول بدہضمی اور اپھارہ کی تکالیف سے نجات دیتی ہے۔
پیشاب کی نالی کا انفیکشن
پیشاب کی نالی کے انفیکشن میں مریض کو بار بار پیشاب کرنے کی حاجت محسوس ہوتی ہے۔ دھماسہ بوٹی کا استعمال پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو ختم کرتا ہے۔
جلد کے مسائل
دانے، پھوڑے، پھنسی اور کیڑوں کے کاٹنے کے بعد دھماسہ بوٹی کے پاؤڈر کا لیپ کرنے سے درد اور جراثیم ختم ہوجاتے ہیں۔
ذیابیطس کنٹرول
تحقیق یہ بتاتی ہے کہ دھماسہ بوٹی بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرکے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے ممکنہ فوائد رکھتی ہے البتہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Uses And Benefits Of Dhamasa Booti and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uses And Benefits Of Dhamasa Booti to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.