کچے پپیتے کے چند حیرت انگیز فائدے

کچے پپیتے کے فائدے
پپیتا قدرت کا انمول تحفہ ہے اور سب تقریباً شوق سے کھاتے ہیں جہاں یہ کھانے میں اتنا لذیذ ہوتا ہے وہیں اس کے کچھ طبی فوائد بھی ہیں ۔ آج ہم کچے پپیتے کے حوالے سے بتائیں گے کہ کیسے کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، خواتین میں مخصوص ایام کا وقت سے پہلے ختم ہوجانا اور دل کی بیماری میں مبتلاء افراد مستفید ہو سکتے ہیں۔

نسخے کی تیاری :
۱۔ سب سے پہلے ایک کچے پپیتے کی پھانک(ڈلی) کاٹ کر الگ کرلیں۔
۲۔بیج اور چھلکا بھی اُتار لیں ۔

بنانے کا طریقہ :
۱۔ ایک پتیلی میں ایک گلاس دودھ شامل کریں۔
۲۔ دودھ گرم ہوجائے تو پپیتے کی پھانک شامل کرکے ایک جوش دیں۔
۳۔ دودھ کو کسی برتن میں نکال لیں اور پھانک الگ برتن میں محفوظ کرلیں۔

طریقہ استعمال :
۱۔دل کے مریض اور جن کے جسم میں گھٹلیاں ہیں وہ حضرات صرف دودھ سہ پہر کے وقت پی لیں ۔
۲۔ خواتین جن کے مخصوص ایام جلدی ختم ہوجاتے ہیں وہ پپیتے کی پھانک کو تین حصوں میں کاٹ کررکھ لیں اور صبح ، دوپہر اور شام کے کھانے کے بعد کھالیں اور دودھ عصر کے وقت پی لیں۔

ہائی بلڈ پریشر کے مریض:
ہائی بلڈ پریشر کے مریض درج ذیل نسخہ اس پپیتے کے دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔
پکے ہوئے پپیتے کے بیج ۔۔۔۔پچیس گرام
چھوٹی الائچی ۔۔۔۔۔پچاس گرام
کالی مرچیں ۔۔۔۔۔۔۔پچیس گرام
چھوٹی چندن ۔۔۔۔پچاس گرام

۱۔ تمام اجزاء کو پیس کر پاؤڈر بنالیں ۔
۲۔ چٹکی بھر سفوف اس دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔
۳۔ انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کو بلڈ پریشر کی دوائیوں سے نجات مل جائے گی ۔

نوٹ : کیچے پپیتے کا چھلکا اُتارتے وقت خیال کریں کہ Bubblesنہ بنیں ورنہ دودھ پھٹ جائے گا۔

Green Papaya Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Green Papaya Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Green Papaya Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4455 Views   |   20 Apr 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

کچے پپیتے کے چند حیرت انگیز فائدے

کچے پپیتے کے چند حیرت انگیز فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچے پپیتے کے چند حیرت انگیز فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔