بھارتی ریاست اتر پردیش کا شہری پر اعتماد اور مطمئن تھا کہ اس کی اہلیہ اپنی ساس یعنی میری والدہ کی خدمت خوب کر رہی ہے۔
بوڑھی ماں ڈر کے مارے کچھ کہہ نہیں سکتی تھی اور جو کچھ بیوی اُس کے ساتھ کرتی اسے چپ چاپ سہہ لیتی۔ جب بیٹا گھر آتا تو والدہ چُپ چاپ اپنے بستر پر پڑی رہتی۔
تاہم بیٹے کو والدہ کی کمزور ہوتی حالت پر شک ہوا، اسی اثناء میں بیٹے بنا کسی کو بتائے گھر میں خفیہ سی سی ٹی کیمرے نصب کر دیے، تاکہ یہ جان سکے کہ گھر میں ایسا کیا ہو رہا ہے جو اس کی ماں کمزور ہوتی جا رہی ہے۔
لیکن اگلے ہی لمحے جب اُس نے کیمرے کی ریکارڈنگ چیک کی، تو اس کے پیروں تلے زمین ہی نکل گئی، کیونکہ اہلیہ یعنی بہو اپنی ساس کے لیے کھانا تو لے کر آئی لیکن پہلے باہر کی طرف دیکھا کہ کوئی آ تو نہیں رہا اور پھر ساس پر تشدد شروع کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوڑھی ساس کو بہو ظالمانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، ساتھ ہی بہو نے بوڑھی ساس کو چار پائی سے بھی نیچے گرا دیا، بوڑھی اور کمزور خاتون اس حد تک ضعیف تھی کہ اٹھ بھی نہیں پا رہی تھی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تو وائرل ہوئی ہی ساتھ ہی بیٹے نے اپنی بیگم کے خلاف بھی اہم قدم اٹھا لیا، اور اب پولیس اس معاملے پر تحقیق کر رہی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maan Ki Bat Per Yaqeen Nhe Kia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maan Ki Bat Per Yaqeen Nhe Kia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.