بچے کی پیدائش نارمل ہو، اس کے لئے خواتین کو کیا کرنا چاہئے کیا کھانا چاہیے؟

بچے کی پیدائش ایک بہت مشکل مرحلہ ہے اللہ نے ماں کے قدموں کے نیچے جنت اسی لئے رکھی کہ یہ تکلیف اٹھا نا اور اس مرحلے سے گزرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔ پورے نو ماہ ماں جن تبدیلیوں سے گزرتی ہے یا جو اس پر گزرتی ہے اس کا ادراک کرنا ہر ایک کے لئے ممکن نہیں ۔ ایسے میں ہر زچہ کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ آخر میں بچے کی پیدائش بھی نارمل طریقے سے ہو اس کو مزید کسی تکلیف یا آپریشن کے مرحلے سے نہ گزرنا پڑے۔ اگر شروع سے ہی کوئی مسئلہ ہو جیسے کہ زچہ کے جسم کی ساخت ایسی ہو کہ پیدائش نارمل ہونا ممکن ہی نہ ہو یا بلڈ پریشر یا دوسری کوئی ایمرجنسی ہو جائے تو الگ بات ہے اس کے لئے بھی ماں ذہنی طور پر تیار ہوتی ہے۔ لیکن جن کا کیس نارمل ہو ان کو آخر تک اپنے معمولا ت ایسے رکھنے چاہیے کہ آپریشن کی ضرورت نہ پڑے اور آپ کا جسم نارمل ڈیلیوری کے لئے تیار ہو۔ ایسے میں ماہر گائناکالوجسٹس یہ تجویز کرتی ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔
٭بچے کی پیدائش کوئی بیماری نہیں ہے اس لئے بستر پر نہ لیٹی رہیں بلکہ ایکٹو رہیں۔
٭گھر کے کام کاج معمول کے مطابق نمٹائیے۔
٭اپنے شوگر، بلڈ پریشر اور ہیموگلوبن لیول پر نظر رکھیں۔
٭اپنے بچے کی حرکت کا خیال رکھیں کہ وہ نارمل ہے کہ نہیں۔
٭کوشش کریں رات سونے سے پہلے یا صبح سویرے تازہ ہوا میں چہل قدمی کرسکیں ، تازہ ہوا میں کرنا ممکن نہ بھی ہو تو گھر میں ہی تھوڑی دیر یہ کام ضرور کرلیں۔
٭تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ضرور کریں۔
٭روزانہ دودھ ضرور پیئیں، کیونکہ آپ کے بچے کو کیلشئیم کی ضرورت ہے۔
٭رات کا کھانا جلدی کھا لیں ورنہ ایسی کنڈیشن میں ایسیڈٹی کی شکایت ہو جاتی ہے۔
٭اگرممکن ہو تو گھر کا پوچا بیٹھ کر ضرور لگائیں یہ نارمل ڈیلیوری کے لئے بہترین ٹوٹکہ ہے۔ لیکن اگر اس سے پہلے آپ کے ہاں بچے کی ولادت سی سیکشن سے ہو چکی ہے تو پھر اپنی ڈاکتر سے پوچھ کر یہ قدم اٹھائیں تاکہ کوئی پیچیدگی نہ ہو جائے۔
٭دورانِ زچگی سانس لینے کی مشقیں کریں ،اس کے لئے آپ انٹر نیٹ سے بھی مدد لے سکتی ہیں۔
٭اپنے پیٹ پر حمل کے نشانات پرنے سے بچانے کے لئے اس پر لوشن یا کریمیں لگاتی رہیں جلد کو خشک نہ رہنے دیں۔
٭اپنا ہسپتال اورڈاکٹر فائنل کر لیں اور آخر میں تبدیل ہرگز نہ کریں ورنہ کیس خراب ہو سکتا ہے کیونکہ نئے ڈاکٹر کو کیس ہسٹری پتہ نہیں ہو گی اور کچھ بھی مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔
٭ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹر کا نمبر آپ کے فون میں محفوظ ہونا چاہیے۔

ہسپتال یا ڈاکٹر سے فوری رابطہ کن صورتوں میں کرنا چاہیے؟

٭ بچے کی حرکت محسوس نہ ہو تو یا حرکت میں ابنارملیٹی لگے تو۔
٭اگر ویجائنل ڈسچارج وقت سے پہلے شروع ہو جائے۔
٭اگر وقفے وقفے سے درد محسوس ہو اور وقفہ کم ہوتا جا رہا ہو تو۔۔
٭اگر زچہ کا بی پی بہت ہائی یا بہت لو ہوجائے تو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
٭اگر زچہ کو سانس لینے میں تکلیف یا سینے میں گھٹن کا احساس ہو تو۔
٭اگر کہیں گر جائیں یا خدانخواستہ سیڑھی وغیرہ سے پھسل جائیں تو۔
٭ڈاکٹر کی دی ہوئی تاریخ پر ہسپتا ل جاکر چیک اپ ضرور کروائیں۔
٭غیرضروری دواؤں یا غیر ضروری مشوروں سے بچیں کیونکہ اکثر غیر ضروری مشورے آپ کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2389 Views   |   14 Jun 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بچے کی پیدائش نارمل ہو، اس کے لئے خواتین کو کیا کرنا چاہئے کیا کھانا چاہیے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بچے کی پیدائش نارمل ہو، اس کے لئے خواتین کو کیا کرنا چاہئے کیا کھانا چاہیے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.