ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری سے بچاتے ہیں ۔۔ جانیں روزانہ مٹھی بھر بُھنے ہوئے کالے چنے کھانے سے آپ کو کون کون سے فائدے حاصل ہو سکتے ہیں؟

اکثر لوگ ہلکی پھلکی بھوک میں یا پھر ٹی وی دیکھتے ہوئے یا باتیں کرتے ہوئے کچھ نہ کچھ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، ایسے میں زیادہ تر لوگ بھنے ہوئے کالے چنے کھانا پسند کرتے ہیں۔

لیکن اگر آپ صرف مزے کے لیے بھنے ہوئے چنے کھاتے ہیں تو آج سے انہیں آپ اپنی روٹین میں باقاعدگی سے شامل کر لیجئے، کیونکہ روزانہ بھونے ہوئے چنوں کا استعمال آپ کے جسم کو کئی طرح سے فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

بھنے ہوئے چنے کھانے کے فائدے:

۔ ماہرین خوراک کا کہنا ہے بھنے ہوئے چنے کھانے سے بہت سے مسائل پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ جن لوگوں کے جسم میں آئرن کی کمی ہو، وہ بھنے ہوئے چنے کے ساتھ گڑ کھائیں۔

۔ کھانسی میں بھنے کالے چنے دو چمچ، مصری ایک چمچ، کالی مرچ اور سفید مرچ آدھا آدھا چمچ لے کر پیس کر رکھ لیں۔ صبح ناشتے اور رات کھانے سے دو گھنٹے پہلے کھا لیں۔ ان شاء اللہ کھانسی ٹھیک ہوجائے گی

۔ کالے بھنے چنے کولیسٹرول کم کرنے کیلئے بھی بہترین غذا ہے، اس کا باقاعدگی سے استعمال کر کے قدرتی طریقے سے کولیسٹرول کے مسئلے سے با آسانی جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

۔ اگر خواتین بھنےچنے کا استعمال کریں تو وہ جوڑوں کے درد ، خون کی کمی ، تھکاوٹ ، ذہنی کمزوری سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں اور اپنی جسمانی طاقت میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔ اسکے علاوہ بھنے ہوئے چنے خواتین کو ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری سے بھی بچاتے ہیں۔

۔ بھنے چنے وزن میں کمی تو کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ جسم میں موجود فالتو چربی کو بھی ختم کرتے ہیں۔

۔ بھنے ہوئے چنے کا گلیسیمک انڈیکس بہت کم ہوتا ہے۔ یعنی یہ بلڈ شوگر نہیں بڑھاتا۔ یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو بھنے ہوئے چنے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Channy Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Channy Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Channy Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2917 Views   |   20 Jul 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری سے بچاتے ہیں ۔۔ جانیں روزانہ مٹھی بھر بُھنے ہوئے کالے چنے کھانے سے آپ کو کون کون سے فائدے حاصل ہو سکتے ہیں؟

ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری سے بچاتے ہیں ۔۔ جانیں روزانہ مٹھی بھر بُھنے ہوئے کالے چنے کھانے سے آپ کو کون کون سے فائدے حاصل ہو سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری سے بچاتے ہیں ۔۔ جانیں روزانہ مٹھی بھر بُھنے ہوئے کالے چنے کھانے سے آپ کو کون کون سے فائدے حاصل ہو سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔