اس ڈرائی فروٹ کے فائدے آپ کو اس کا مداح بنادیں گے
موسم گرما میں متعدد پھل بازاروں میں ملتے ہیں، جن میں سے بیشتر ہی لوگوں کو پسند بھی ہوتے ہیں اور ایسا ہی ایک پھل آلو بخارہ ہے۔
مگر آلو بخارہ ہر موسم میں خشک حالت میں بھی دستیاب ہوتا ہے اور وہ بھی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اگر اعتدال میں کھایا جائے۔
خشک آلو بخارے وٹامن کے، پوٹاشیم، آئرن، بیٹا کیروٹین سمیت متعدد اجزاءسے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبر بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
ہر موسم میں دستیاب اس سوغات کے فائدے اسے استعمال کرنے پر مجبور کردیں گے۔
خون کی کمی دور کرے
جسم میں خون کی کمی کا مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب اسے خون کے سرخ خلیات کی کمی کا سامنا ہو، جسے بنانے میں آئرن مدد دیتا ہے۔ خشک آلو بخارے کو جوس کی شکل میں استعمال کرنا جسم کو آئرن فراہم کرتا ہے جس سے کون کی کمی کے مسئلے سے بچنا ممکن ہوجاتا ہے، اس جوس کا آدھا کپ جسم کو 3 ملی گرام آئرن فراہم کرتا ہے۔
بینائی بہتر کرے
خشک آلو بخارے وٹامن اے کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، یہ وٹامن صحت مند بینائی کے لیے ضروری ہے، ایک آلو بخارہ روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 3 فیصد حصہ جسم کو فراہم کرتا ہے۔ وٹامن اے کی کمی سے آنکھوں کی خشکی، پٹھوں کی تنزلی اور موتیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور
امریکا کی ٹفٹس یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں خشک آلو بخاروں کو اینٹی آکسائیڈنٹس کے حوالے سے نمبرون قرار دیا گیا، جس میں مینگنیز، آئرن اور فیونولیکس اینٹی آکسائیڈنٹس کے طور پر کام کرکے خلیات کو مضر مواد سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔
دل کے لیے فائدہ مند
یہ خشک آلوبخارے پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ جز دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔ پوٹاشیم کے استعمال سے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ امراض قلب، ہارٹ اٹیک، فالج اور غشی جیسے مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے، تاہم اس کے لیے پھل کا اعتدال میں استعمال ضروری ہے، زیادہ کھانا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔
قبض کشا
یہ پھل جلاب جیسا اچر رکھتا ہے اور قبض کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ خشک آلو بخارے غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے، قبض سے نجات دلاتا ہے جبکہ آنتوں کی حرکت معمول پر لاتے ہیں، جس کی وجہ اس میں فائبر اور sorbitol (قدرتی شکر) کی مقدار زیادہ ہونا ہے۔ یہ قدرتی مٹھاس جلاب جیسا اثر کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس پھل کو زیادہ نہیں کھانا چاہئے۔
ہڈیاں مضبوط بنائے
فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق خشک آلوبخارے ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مرض کو ریورس کرنے میں ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی ورم کش خصوصیات اسے جوڑوں کے امراض کے شکار افراد کے لیے بھی فائدہ مند بناتی ہیں، صحت مند افراد اسے کھا کر ہڈیوں کو 20 فیصد زیادہ مضبوط بناسکتے ہیں۔
بالوں کی نشوونما میں بھی مددگار
آئرن کی کمی بالوں کے گرنے، خشک ہونے اور قبل از وقت سفیدی کا باعث بنتی ہے، چونکہ خشک آلو بخارے آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں تو یہ بالوں کی صحت کو بہتر کرتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن بی، وٹامن سی اور دیگر بالوں کی نشوونما کے لیے بہترین ہیں جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناکر ٹوٹنے کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
جلد کی صحت بھی بہتر کرے
اس پھل میں موجود وٹامنز اور منرلز عمر بڑھنے سے پیدا ہونے والے جلد کے مسائل کی روک تھام کرکے جھریوں کو نمودار ہونے سے روکتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
Prunes have a high sugar content, which allows them to be dried without fermenting. They’re also high in fiber, which can help you regulate your bowels and your bladder. Prunes are high in fiber, which helps prevent hemorrhoids brought on by constipation. Chronic constipation is a common problem in older adults and can also be a painful problem for infants. Prune acts as a laxative thanks to its high sorption content. These are some prune benefits. This article tells us about 7 amazing prune benefits. Prunes are a good source of potassium, an electrolyte that assists in a variety of vital bodily functions. You should eat prunes during winter because there are uncountable benefits of prunes.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 7 Amazing Prunes Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 7 Amazing Prunes Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
7 Amazing Prunes Benefits
7 Amazing Prunes Benefits ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 7 Amazing Prunes Benefits سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔